لاک ڈاون میں شاہ رخ خان کے اس قریبی کا ہوا انتقال ، کنگ خان نے ٹویٹ کرکے ظاہر کئے اپنے جذبات
لاک ڈاون میں شاہ رخ خان کے اس قریبی کا ہوا انتقال ، کنگ خان نے ٹویٹ کرکے ظاہر کئے اپنے جذبات
شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے انتہائی خاص رکن ابھیجیت کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ابھیجیت شاہ رخ خان اور گوری خان کے ساتھ ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی شروعات سے جڑے تھے ۔
اپریل جاتے جاتے بالی ووڈ کے دو نایاب ستاروں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ عرفان خان اور رشی کپور کے جانے کے دکھ کو ابھی تک بالی ووڈ سلیبریٹی بھولے بھی نہیں تھے کہ شاہ رخ خان کو ایک اور ایسی ہی خبر نے پریشان کردیا ۔ کنگ خان کے ایک قریبی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ اس خبر کے بعد سے وہ انتہائی پریشان ہیں ۔ شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے انتہائی خاص رکن ابھیجیت کا انتقال ہوگیا ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ ابھیجیت شاہ رخ خان اور گوری خان کے ساتھ ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی شروعات سے جڑے تھے ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے گھر میں بند شاہ رخ خان نے ابھیجیت کے ایسے جانے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہم سبھی نے ڈریمز ان لمیٹیڈ کے ساتھ فلمیں بنانے کا سفر شروع کیا ۔ ابھیجیت میرا سب سے اچھا معاون تھا ۔ ہم نے کچھ اچھا کیا اور کچھ غلط ... لیکن ہمیشہ ہم آگے بڑھے ۔ وہ ٹیم کا مضبوط رکن تھا ۔ تم بہت آئے آوگے میرے دوست ۔
We all started the journey of making films with Dreamz Unlimited. Abhijeet was my most resilient & solid ally. V did some good, some wrong but always believed v will sail through because strong team members like him were there to look after the rest of us. Will miss u my friend. https://t.co/ZpXMr1NWlz
آپ کو بتادیں کہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ ملک کو کورونا کے قہر سے بچانے کیلئے گزشتہ 24 مارچ سے لاک ڈاون ہے ، لیکن ان سب کے بعد بھی ابھی تک اس وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔ ملک میں کورونا کے خلاف جاری جنگ میں بالی ووڈ سلیبریٹی بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ بھی پی ایم کیئرس اور وزیر اعلی رحت فنڈ میں بڑی رقم کی امداد کرچکے ہیں ۔ وہ صحت ملازمین کیلئے پی پی ای کٹ سے لے کر ضرورتمندوں کو کھانے تک دستیاب کرا رہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔