ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان دہلی آکر ہمیشہ کرتے ہیں والدین کے قبر پر سجدہ، سامنے آئی جذباتی تصویر

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی زندگی میں آج سب کچھ ہے، لیکن والدین کا پیار اب نہیں ہے۔ اس لئے وہ جب بھی دہلی آتے ہیں تو اپنے والدین کی قبر پر سجدہ ضرور کرتے ہیں۔

  • Share this:
شاہ رخ خان دہلی آکر ہمیشہ کرتے ہیں والدین کے قبر پر سجدہ، سامنے آئی جذباتی تصویر
شاہ رخ خان دہلی آکر ہمیشہ کرتے ہیں والدین کے قبر پر سجدہ، سامنے آئی جذباتی تصویر

ممبئی: آدمی کتنا بھی بڑا کیوں نہ بن جائے، لیکن والدین کے لئے وہ ہمیشہ چھوٹا رہتا ہے۔ وہ والدین ہی تو ہوتے ہیں، جو بچپن سے اپنے بچوں کے رشتے کی اہمیت بتاتے ہیں۔ دنیا کی تمام چیزوں کو پیسہ سے خریدا جا سکتا ہے، لیکن ایک ماں باپ ہی ہیں، جو ایک بار دنیا سے چلے گئے تو کبھی لوٹ کر نہیں آتے۔ بالی ووڈ (Bollywood) کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) زبردست اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ فیملی کے ساتھ ان کی بانڈنگ یہ بتاتی ہے کہ وہ اپنی فیملی سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی زندگی میں آج سب کچھ ہے، لیکن والدین کا پیار اب نہیں ہے۔ اس لئے وہ جب بھی دہلی آتے ہیں تو اپنے والدین کی قبر پر سجدہ ضرور کرتے ہیں۔


شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کو لے کر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ فلم کو لے کر زبردست اس لئے بنا ہے کیونکہ سال 2018 میں آئی فلم ’زیرو‘ کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ ان سب کے درمیان مشہور شخصیت پیپرا جی ورل بھیانی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں کنگ خان اپنے والدین کی قبر پر سجدہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔


دراصل، شاہ رخ خان جب بھی دہلی آتے ہیں، تب وہ اپنے والدین کی قبر پر آکر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ تصویر ابھی کی ہے، یا پرانی، اس کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن جو تصویر ورل بھیانی نے شیئر کی ہے، اس میں وہ سفید شرٹ اور بلیک ٹراوزر میں نظر آرہے ہیں۔ اس دوران وہ اپنے والدین کی قبر پر سجدہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے آس پاس کچھ لوگ کھڑے نظر آرہے ہیں۔




شاہ رخ خان جب جب دہلی آتے ہیں تب تب وہ آکر اپنے والدین کی عبادت کچھ ایسے ہی کرتے ہیں۔ اس کا ذکر وہ کئی بار اپنے انٹرویوز میں بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب بھی میں دہلی کے لئے نکلتا ہوں تو میرے دل میں خیال آتا ہے کہ میری امی اور میرے ابو یہاں ہیں۔ میں ان سے ملنے کے لئے ان کی قبر پر پہنچ جاتا ہوں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اب میں دہلی والا نہیں ممبئی والا بن گیا ہوں کہ لیکن میں انہیں یہ کیسے بتاوں کہ میں دہلی کو اور دہلی مجھے کبھی نہیں چھوڑ سکتی، کیونکہ میرے ابو - امی یہاں ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ شاہ رخ خان کے ابو کا نام میر تاج محمد خان تھا۔ وہ ایک مجاہد آزادی تھے اور پیشے سے چیف انجینئر تھے۔ جب شاہ رخ خان کالج میں تھے، اس دوران ہی ان کے والد کا انتقال کینسر کی وجہ سے ہوگیا تھا۔ وہیں، ان کی امی کا نام لطیف فاطمہ تھا، ان کی ماں کا انتقال سال 1990 میں ہوگیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 07, 2021 08:42 AM IST