Bollywood: شاہ رخ خان کے گھر منت میں کیوں ایک ساتھ پہنچے سلمان، سیف اور اکشے ، جانئے وجہ
Bollywood: شاہ رخ خان کے گھر منت میں کیوں ایک ساتھ پہنچے سلمان، سیف اور اکشے ، جانئے وجہ
شاہ رخ خان حال ہی میں فلم پٹھان کی شوٹنگ سے واپس لوٹے ہیں ، لیکن ان کے لوٹنے کے بعد آخر ایسا کیا ہوگیا کہ شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں بالی ووڈ کے تین لیجند اداکار پہنچ گئے ۔
ممبئی : شاہ رخ خان حال ہی میں فلم پٹھان کی شوٹنگ سے واپس لوٹے ہیں ، لیکن ان کے لوٹنے کے بعد آخر ایسا کیا ہوگیا کہ شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں بالی ووڈ کے تین لیجند اداکار پہنچ گئے ۔ سلمان خان ، سیف علی خان اور اکشے کمار کو حال ہی میں کنگ خان کے گھر میں دیکھا گیا اور اگر آپ بھی سوچ میں ڈوب گئے ہیں تو آپ کو بتادیں کہ آخر ماجرہ کیا ہے اور کیوں بالی ووڈ کے یہ لیجنڈ ایکٹرس شاہ رخ خان کے بنگلے پر پہنچے ۔
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی تو لوگ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہوگئے کہ سلمان خان ، سیف علی خان اور اکشے کمار آخر کیوں شاہ رخ خان کے بنگلہ منت میں پہنچے ۔ اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو بتادیں کہ اس کی وجہ سعودی عرب ریڈ سی فلم فیسٹیول کے چیئرمین محمد الترکی اور کئی دیگر مہمان ہیں ، جو ہندوستان آئے ہوئے ہیں اور ان کا استقبال شاہ رخ خان کے بنگلہ منت میں کیا گیا ۔ اسی وجہ سے سلمان ، سیف اور اکشے کنگ خان کے گھر پہنچے تھے ۔
بدر بن فرحان السعود نے سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں وہ شاہ رخ خان ، سیف علی خان ، سلمان خان اور اکشے کمار کے ساتھ ملاقات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ ان تصویروں کو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا : بالی ووڈ کے سپر اسٹارس ، سیف ، شاہ رخ ، اکشے اور سلمان خان سے ملاقات کی ۔ فلم دنیا کے بارے میں بات چیت اور کلچرل کو جاننے کا موقع ملا ۔
آپ کا بتادیں کہ شاہ رخ خان پٹھان کی شوٹنگ کا اسپین میں شیڈیول پورا کرنے کے بعد دبئی کے مال میں بھی نظر آئے تھے ۔ اسپین میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے پٹھان کی شوٹنگ کی تھی ۔ دونوں اب واپس ہندوستان لوٹ آئے ہیں ۔ فلم اگلے سال 26 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔