ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب فلم میں شاہ رخ خان کی بہن بنی تھیں ایشوریہ ، اداکار نے کہا : یہ میرے لئے انتہائی شرمناک تھا

شاہ رخ خان اور ایشوریہ کی پہلی جو فلم ساتھ میں تھی ، اس میں دونوں نے بھائی بہن کا رول ادا کیا تھا ، جس کا دکھ ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران شاہ رخ خان نے سب کے سامنے بیان بھی کیا تھا ۔

  • Share this:
جب فلم میں شاہ رخ خان کی بہن بنی تھیں ایشوریہ ، اداکار نے کہا : یہ میرے لئے انتہائی شرمناک تھا
جب فلم میں شاہ رخ خان کی بہن بنی تھیں ایشوریہ ، اداکار نے کہا : یہ میرے لئے انتہائی شرمناک تھا

شاہ رخ خان  (Shah Rukh Khan)  اور ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai) کی جوڑی نے کئی سپرہٹ فلمیں بالی ووڈ کو دی ہیں ، جنہیں آج بھی لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔ دونوں نے کئی ساری فلموں میں ساتھ میں کام کیا ، لیکن ان کی فلموں میں کبھی بھی کامیاب لواسٹوری والی کہانی سامنے نہیں آئی اور اس بات کا کنگ خان کو ملال بھی ہے ۔ وہیں شاہ رخ خان اور ایشوریہ کی پہلی جو فلم ساتھ میں تھی ، اس میں دونوں نے بھائی بہن کا رول ادا کیا تھا ، جس کا دکھ ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران شاہ رخ خان نے سب کے سامنے بیان بھی کیا تھا ۔


شاہ رخ خان ایک ایوارڈ فنکشن کو ہوسٹ کررہے تھے ۔ اسی دوران اپنا ایوارڈ لینے اسٹیج پر آئیں ایشوریہ جب اپنی اسپیچ دے رہی تھیں ، تبھی شاہ رخ نے انہیں درمیان میں ہی ٹوکتے ہوئے ان سے مائیک لے لیا ۔ اس کے بعد شاہ رخ نے سب کے سامنے کہا کہ دنیا بھر کے ایکٹر آپ کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے تاب ہیں اور لوگ یہی چاہتے ہیں کہ آپ کے سامنے ایک لو اسٹوری والی فلم ضرور ہو ، لیکن اس معاملہ میں میری قمست کبھی میرے ساتھ نہیں رہی ۔



انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ساتھ میں پہلی فلم کی تھی تو ہم دونوں بھائی بہن بنے ہوئے تھے اور میرے لئے سب سے زیادہ شرمناک بات تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جب مجھے پتہ چلا کہ فلم میں ایشوریہ ہیں تو میں کافی خوش ہوا تھا ، لیکن جب اسکرپٹ پڑھی تو میری خوشی غائب ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت بری بات ہے کہ آپ دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کے ساتھ کام کررہے ہیں ، لیکن وہ آپ کی بہن کے رول میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں میں آج بھی سوچتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ضرور ایشوریہ جیسا دکھتا ہوں ، اس لئے مجھے ان کا بھائی بنایا گیا ہوگا ۔
First published: Apr 23, 2020 11:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading