ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کو بھی ستا رہا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈر ! ویڈیو ٹویٹ کرکے کہی ایسی بات

بالی ووڈ کے رومانس کنگ یعنی شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو جاری کرکے لوگوں سے کورونا وائرس کو لے کر محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کو بھی ستا رہا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈر ! ویڈیو ٹویٹ کرکے کہی ایسی بات
شاہ رخ خان کو بھی ستا رہا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈر ! ویڈیو ٹویٹ کرکے کہی ایسی بات

کورونا وائرس نے ان دنوں دنیا بھر کو اپنی زد میں لے رکھا ہے ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ بالی ووڈ پلے بیک سنگر کنیکا کپور بھی اس وائرس کی زد میں آگئی ہیں ، جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اب بالی ووڈ کے رومانس کنگ یعنی شاہ رخ خان نے بھی ایک ویڈیو جاری کرکے لوگوں سے اس وائرس کو لے کر محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔


شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے اس عالمی وبا سے بچ کر رہنے کی اپیل کی ہے ۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہہ رہے کہ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عوامی مقامات سے دور رہیں اور اگر ضروری نہ ہو تو ٹرین اور بسوں کے سفر سے بچیں ۔



بتادیں کہ 146 ممالک کو کورونا نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور دو لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی تازہ تصویروں نے انٹرنیٹ پر مچایا ہنگامہ ، جانیں کیا ہے وجہ

ہالی ووڈ : جیمس بانڈ سیریز کی اس مشہور اداکارہ کو ہوا کورونا وائرس ، گھر میں خود کو کیا قید
First published: Mar 20, 2020 09:35 PM IST