ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دو سال بعد بڑے پردے پر ہوگی شاہ رخ خان کی واپسی، دیپیکا پادوکون نے کیا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ خان ’پٹھان (Pathan)’ فلم سے بگ اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح لمبے وقت سے اسی خوشخبری کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

  • Share this:
دو سال بعد بڑے پردے پر ہوگی شاہ رخ خان کی واپسی، دیپیکا پادوکون نے کیا انکشاف
دو سال بعد بڑے پردے پر ہوگی شاہ رخ خان کی واپسی، دیپیکا پادوکون نے کیا انکشاف

نئی دہلی: بالی ووڈ پر کئی برسوں سے راج کر رہے اداکار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) سال 2018 کے بعد سے بڑے پردے سے غائب ہیں۔ سال 2018 میں آئی ان کی فلم ’زیرو (Zero)’ کو ناظرین کا کچھ خاص پیار نہیں ملا، لیکن اب اداکارہ دیپکا پادوکون (Deepika Padukone) نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ خان ’پٹھان (Pathan)’ فلم سے بگ اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح لمبے وقت سے اسی خوشخبری کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔


اداکارہ دیپکا پادوکون نے حال ہی میں ایک میگزین کو دیئے انٹرویو میں اپنے اپ کمنگ پروجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان’ سے بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ دیپکا پادوکون نے کہا کہ انہوں نے شکن بترا کی فلم کی شوٹنگ شروع کی اور اس فلم کے بعد وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان’ کی شوٹ شروع کرنے والی ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے جا رہی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہم اور دیپکا پادوکون کے علاوہ ڈمپل کپاڑیہ بھی نظر آئیں گی۔


 اداکارہ دیپیکا پادوکون نے حال ہی میں ایک میگزین کو دیئے انٹرویو میں اپنے اپ کمنگ پروجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان’ سے بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔

اداکارہ دیپیکا پادوکون نے حال ہی میں ایک میگزین کو دیئے انٹرویو میں اپنے اپ کمنگ پروجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان’ سے بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔


واضح رہے کہ یش راج بینر تلے بن رہی فلم ’پٹھان’ میں سلمان خان بھی کیمیو کرتے نظر آسکتے ہیں۔ یہ فلم ایک ایکشن ڈرامہ ہوگی۔ اتنا ہی نہیں فلم کا بجٹ بھی جلد ہی خبروں کا حصہ بننے والا ہے کیونکہ یہ ایک بگ بجٹ فلم ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ’پٹھان’ کو دیوالی 2021 پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلموں کی ریلیز کا ایک ٹرینڈ بھی رہا ہے کہ وہ اپنی سال کی بڑی فلم کو دیوالی پر ریلیز کرتے آئے ہیں۔ فلم ’پٹھان’ سے پہلے بھی شاہ رخ خان اور دیپکا پادوکون کی جوڑی اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں نظر آچکی ہیں۔ شاہ رخ خان اور دیپکا پادوکون کے مداح ایک بار پھر سے اپنے پسندیدہ اسٹارس کو جلدی بڑے پردے پر ساتھ میں دیکھیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 19, 2021 06:25 PM IST