ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کو لگی سنگین چوٹ ، چہرے پر لگے 13 ٹانکے ، چنڈی گڑھ پہنچی اہلیہ میرا راجپوت

اگر فلم جرسی کی بات کریں تو اس کیلئے شاہد کپور کافی محنت کررہے ہیں ۔ اس فلم میں پنکج کپور مینٹر کا رول ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کو لگی سنگین چوٹ ، چہرے پر لگے 13 ٹانکے ، چنڈی گڑھ پہنچی اہلیہ میرا راجپوت
شاہد کپور کو لگی سنگین چوٹ ، چہرے پر لگے 13 ٹانکے ، چنڈی گڑھ پہنچی اہلیہ میرا راجپوت

شاہد کپور کو لے کر ایک سنسنی خیز خبر آرہی ہے ۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان کے چہرے پر سنگین چوٹ لگی ہے ۔ شاہد کپور کی حالت اتنی خراب ہوگئی ، انہیں فورا اسپتال میں داخل کروانا پڑگیا ۔ چوٹ کی وجہ سے انہیں 13 ٹانکے لگے ہیں ۔ وہیں جیسے ہی اس کی خبر ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو ملی ، وہ فورا چنڈی گڑھ پہنچ گئیں ۔ شاہد کپور کو یہ چوٹ ان کی آنے والی فلم جرسی کی شوٹنگ کے دوران لگی ہے ۔


فلم جرسی میں شاہد کپور ایک کرکٹر کا رول ادا کررہے ہیں ، جس کیلئے وہ دن رات سخت محنت کررہے ہیں ۔ وہیں ان دنوں اس فلم کی شوٹنگ چنڈی گڑھ میں ہورہی ہے ۔ ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے سیٹ پر روز کی طرح شاہد کپور شوٹ کررہے تھے ۔ سین میں شاہد کپور کو کرکٹ کھیلنی تھی اور اسی دوران ایک تیز گیند اچانک ان کے چہرے پر لگ گئی ۔ ان کی ہونٹ کا نیچے والا حصہ زخمی ہوگیا ، جس کی وجہ سے کافی خون بہنے لگا اور اس میں سوجن آگئی ۔




 




View this post on Instagram




 

#jersey #prep


A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on





شاہد کپور کی خراب حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ پنک ولا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ شاہد کپور اب ٹھیک ہیں ، لیکن زخم اتنا گہرا تھا کہ انہیں 13 ٹانکے آئے ہیں ۔ ان کی اس حالت کی خبر سنتے ہی اہلیہ میرا راجپوت چنڈی گڑھ پہنچ گئیں ۔ حالانکہ پہلے سے اب شاہد کپور کی حالت کافی بہتر ہے ۔

دیکھیں تصاویر : بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے کرایا انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ ، دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

بتایا جارہا ہے کہ جب تک چہرے کی سوجن ٹھیک نہیں ہوتی ہے ، شاہد کپور شوٹنگ شروع نہیں کریں گے ۔ پانچ دنوں کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ شاہد کپور کی چوٹ ٹھیک ہوئی ہے یا نہیں ۔

وہیں اگر فلم جرسی کی بات کریں تو اس کیلئے شاہد کپور کافی محنت کررہے ہیں ۔ اس فلم میں پنکج کپور مینٹر کا رول ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ وہیں اداکارہ مرنال ٹھاکر بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کے بولڈ فیشن نے اڑائے سب کے ہوش ، اداکاراوں کو دے رہی ہیں سخت مقابلہ
First published: Jan 11, 2020 06:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading