ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے بی ایم سی کو سونپی اپنی چار منزلہ آفس ، خواتین اور سن رسیدہ افراد کیلئے بنایا کوارنٹائن سینٹر

ممبئی کی نگر پالیکا نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ ہم شاہ رخ خان اور گوری خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے اپنی چار منزلہ عمارت ہمیں مدد کے طور پر دی ہے ۔

  • Share this:
شاہ رخ خان نے بی ایم سی کو سونپی اپنی چار منزلہ آفس ، خواتین اور سن رسیدہ افراد کیلئے بنایا کوارنٹائن سینٹر
شاہ رخ خان نے بی ایم سی کو سونپی اپنی چار منزلہ آفس ، کہا : بنائیں کوارنٹائن سینٹر

بالی ووڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان نے کورونا بحران میں مدد کا ایسا ہاتھ بڑھایا ہے کہ ان کی چاروں طرف تعریف ہورہی ہے ۔ حال ہی میں شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ وہ سات الگ الگ طریقوں سے اس بحران میں کھانے سے لے کر پیسے دینے تک مدد کریں گے ۔ اب نئی خبر سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے اپنی چار منزلہ عمارت بی ایم سی کو سونپ دی ہے ۔ شاہ رخ نے یہ عمارت بی ایم سی کو کوارنٹائن سینٹر بنانے کیلئے دی ہے ، جہاں سن رسیدہ افراد ، بچوں اور خواتین کو رکھا جائے گا ۔


ممبئی کی نگر پالیکا نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ ہم شاہ رخ خان اور گوری خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے اپنی چار منزلہ عمارت ہمیں مدد کے طور پر دی ہے ، جو پوری سہولیات سے لیس ہے اور خواتین ، بچوں اور سن رسیدہ افراد کو کورنٹائن کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی ۔ ان کی یہ مدد قابل غور ہے اور بروقت ملی ہے ۔



بتادیں کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں سات الگ الگ طریقوں سے کورونا بحران کے اس دور میں امداد دی ہے ۔ انہوں نے یہ انکشاف ریڈ چلیز کے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعہ کیا ہے ۔ وہیں اس دوران انہوں نے امدادی رقم کو لے کر کوئی بات نہیں کہی ہے ، لیکن سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے قدم کی جم کر سراہنا کی جارہی ہے ۔
First published: Apr 04, 2020 08:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading