اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امفان طوفان متاثرین کیلئے شاہ رخ خان اورا ن کی اہلیہ گوری خان آئیں سامنے ، کیا یہ بڑا اعلان

    شاہ رخ خان کے ان اقدامات کی جم کر تعریف کی جارہی ہے ۔ وہیں مغربی بنگال کے سماجی کارکنوں نے اس سے امفان طوفان متاثرین کو مدد ملنے کی امید ظاہر کی ہے ۔

    • Share this:
    بالی ووڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان ( Shah Rukh Khan ) کورونا وائرس کے بعد اب امفان طوفان متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آئے ہیں ۔ شاہ رخ خان ، ان کی اہلیہ گوری خان ( Gauri Khan ) اور ان کی آٸی پی ایل ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے مل کر طوفان متاثرین کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ کولکاتہ اتحاد کی طاقت کا مظہر ہے ، آئیں ایک ساتھ مل کر امفان طوفان متاثرین کی مدد کریں ۔ شاہ رخ خان کے بعد ان کی اہلیہ گوری خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم متحد رہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں ، تو طوفان امفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

    شاہ رخ خان کی کمپنیوں کے گروپ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس ، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ، میر فاؤنڈیشن اور ریڈ چلیز وی ایف ایکس نے اس سے قبل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھی بڑ پیمانے پر مدد کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا ۔ شاہ رخ خان نے مہاراشٹر میں فرنٹ لائن میڈیکل عملے کو 25000 پی پی ای کٹس بھی فراہم کیا تھا ۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لئے اپنے چار منزلہ ذاتی دفتر کی پیش کش کی تھی ۔

    شاہ رخ خان کے ان اقدامات کی جم کر تعریف کی جارہی ہے ۔ وہیں مغربی بنگال کے سماجی کارکنوں نے اس سے امفان طوفان متاثرین کو مدد ملنے کی امید ظاہر کی ہے ۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان مغربی بنگال سے خاص لگاو کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔ وہ بنگال کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: