ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے ڈیلیٹ کردیا اپنا پوسٹ، نیویارک سے شیئرکی تھیں گلیمرس تصاویر

شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اسٹار کڈس میں سے ایک ہیں۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے ڈیلیٹ کردیا اپنا پوسٹ، نیویارک سے شیئرکی تھیں گلیمرس تصاویر
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے ڈیلیٹ کردیا اپنا پوسٹ

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) اور گوری خان (Gauri Khan) کی بیٹی سہانا خان پاپولرٹی میں کسی بالی ووڈ اداکارہ سے کم نہیں ہیں۔ سہانا خان اکثر اپنی اور دوستوں کے ساتھ تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں سہانا خان نیویارک سے اپنی دو بے حد خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سرخیوں میں آگئی تھی، لیکن اچانک پتہ نہیں ایسا کیا ہوا کہ سہانا خان نے ان تصاویرکو ڈیلیٹ کردیا۔ ان تصاویر میں سہانا خان نے بلیک کلر کی ڈیپ نیک والی ڈریس پہنے اور پرفیکٹ میک اپ میں نظر آرہی تھیں۔ اس ڈریس کے ساتھ گلے میں گولڈن کلر کا ’اوم‘ پینڈینٹ پہنا ہوا تھا۔ ان کے ’اوم‘ پینڈینٹ نے سبھی کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی تھی۔


سہانا خان کی اس تصویر پر مداحوں کے ساتھ ساتھ دوستوں نے بھی اپنا پیار جتایا تھا۔ شویتا نندا بچپن کی بیٹی نویا نویلی، سہانا خان کی بہن (کزن) عالیہ چھبا نے اس تصویر پر کمنٹس کیا تھا۔ کسی نے لکھا تھا ’اوکے چیک بونس‘ تو کسی نے کمنٹ کیا ’کیوٹی‘، ’اوہ مائی‘، ’گارزیرس‘۔ سہانا خان کی اس تصویر پر لاکھوں کی تعداد میں لائکس بھی آئے تھے۔ سہانا خان نے اپنی تصویر لگانے کے بعد ڈیلیٹ کیوں کی۔ اس بارے میں انہوں نے کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ اتنا ہی نہیں انسٹا گرام کے کمنٹ سیکشن کو بھی بند کردیا ہے۔ دیکھئے وہ تصویر جو سہانا خان نے پوسٹ کی تھی، جسے اب اپنے انسٹا گرام سے ہٹا دیا ہے۔




مانا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے سہانا خان نے ایسا کیا ہے۔ ایسا اندازہ اس لئے بھی لگایا جا رہا ہے کیونکہ سہانا خان پہلے بھی ٹرولرس کو جواب دیتے ہوئے پوسٹ لکھ چکی ہیں۔ بہر حال وجہ جو بھی ہو سہانا خان اپنی تصویر ڈیلیٹ کرکے ایک بار بار سرخیوں میں آچکی ہیں۔ سہانا خان ان دنوں نیویارک میں پڑھائی کر رہی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 06, 2021 07:26 PM IST