உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آرین خان کو ضمانت ملنے کے بعد پارٹی کرنے میں مصروف ہوئیں بہن سہانا خان ، دیکھئے وائرل تصویر

    آرین خان کو ضمانت ملنے کے بعد پارٹی کرنے میں مصروف ہوئیں بہن سہانا خان ، دیکھئے وائرل تصویر ۔ تصویر : @pkwizzles/Instagram

    آرین خان کو ضمانت ملنے کے بعد پارٹی کرنے میں مصروف ہوئیں بہن سہانا خان ، دیکھئے وائرل تصویر ۔ تصویر : @pkwizzles/Instagram

    سہانا خان (Suhana Khan) کی دوست پرینکا نے اپنے انسٹاگرام پر ہیلووین پارٹی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں سہانا خان بے بی بلیو کلر کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں وہ اپنی دوست پرینکا کو گلے لگاتے نظر آرہی ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان یوں تو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ، لیکن ڈرگس معاملہ میں بھائی آرین خان کی گرفتاری کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے تھوڑی دوری بنالی تھی ۔ حال ہی میں بھائی کو ضمانت ملنے کے بعد انہوں نے اپنے بچپن کے دنوں کو پھر یاد کرتے ہوئے ایک خاص تصویر شیئر کی تھی ۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین خان اور بیٹی سہانا خان کے ساتھ مستی کرنے نظر آرہی تھیں ۔ اسی سلسلہ میں اب سہانا خان نارمل لائف میں واپس آگئی ہیں اور وہ نیویارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہیلووین منا رہی ہیں ۔

      حال ہی میں سہانا خان کی دوست پرینکا نے اپنے انسٹاگرام پر ہیلووین پارٹی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں سہانا خان بے بی بلیو کلر کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں وہ اپنی دوست پرینکا کو گلے لگاتے نظر آرہی ہیں ۔ وہیں اس فریم میں ان کی دوست دوست رینا بھی نظر آرہی ہیں ۔ پرینکا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سہانا خان نے لکھا : آئی لو یو ۔



      بتادیں کہ سہانا خان نے اس مہینے صرف تین مرتبہ پوسٹ کی ہیں ۔ پہلی شاہ رخ اور گوری کو ان کی 30 ویں شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کیلئے ، دوسری آرین کو ضمانت ملنے کا جشن منانے کیلئے اور اپنی سب سے اچھی دوست اننیا پانڈے کو یوم پیدائش کی مبارکباد دینے کیلئے ۔

      خیال رہے کہ آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے تین اکتوبر کو گوا جانے والے ایک کروز جہاز پر ایک مبینہ ریو پارٹی پر چھاپہ ماری کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ بھلے ہی آرین کے پاس مبینہ طور پر کوئی ڈرگس نہیں پائی گئی تھی ، لیکن ان پر ان کے وہائٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر ایک بین الاقوامی ڈرگ کارٹیل سے تعلق رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا اور انہوں نے آرتھر روڈ جیل میں تین ہفتوں سے زیادہ کا وقت گزارا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: