உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کے بولڈ فیشن نے اڑائے سب کے ہوش ، اداکاراوں کو دے رہی ہیں سخت مقابلہ

    بالی ووڈ میں انٹری سے پہلے ہی ان کے لاکھوں کی تعداد میں فالوورس ہیں۔

    بالی ووڈ میں انٹری سے پہلے ہی ان کے لاکھوں کی تعداد میں فالوورس ہیں۔

    شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنے فیشن کیلئے مشہور ہوگئی ہیں ۔ سہانا سوشل میڈیا پر تو کچھ خاص سرگرم نہیں رہتی ہیں ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے ۔

    • Share this:
    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ( Shahrukh Khan ) فلم انڈسٹری میں جہاں ایک طرف رومانٹک اداکاری کیلئے مشہور ہیں تو وہیں ان کے فیشن کے بھی اپنے الگ ہی جلوے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ان کی اہلیہ گوری خان بھی فیشن کے معاملہ میں انڈسٹری کی اداکاراوں کو سخت مقابلہ دیتی نظر آتی ہیں ۔ اب کنگ خان کی بیٹی سہانا خان ( Suhana Khan ) بھی فیشن کی اس ریس میں شامل ہوگئی ہیں ۔ حال ہی میں نئے سال پر خان کنبہ جشن منانے کیلئے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ علی باغ میں واقع فارم ہاوس پہنچا تھا ۔ اس پارٹی میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان سیاہ رنگ کی منی ڈریس میں کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں ۔

    سہانا خان نے بلیک مین کی ون آف شولڈر ڈریس پہنی تھی اور وہ اس میں کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں ۔ انہوں نے اس ہاٹ منی ڈریس کے ساتھ گولڈن اسٹریپی ہیلس پہنی تھی اور میک اپ بالکل ہلکا کیا تھا ۔ حالانکہ سہانا کی یہ بیل مین ڈریس کسی کا بھی پرس خالی کراسکتی ہے ۔



    اب سہانا جوہو کے ایک سنیما ہال سے باہر نکلتی نظر آئی ہیں ۔ وہ یہاں اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے کیلئے پہنچی تھیں ۔



    شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنے فیشن کیلئے مشہور ہوگئی ہیں ۔ سہانا سوشل میڈیا پر تو کچھ خاص سرگرم نہیں رہتی ہیں ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے ۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Suhana khan (@suhana_khan_officiall) on





    خیال رہے کہ سہانا خان نے حال ہی میں ایک شارٹ فلم میں بھی کام کیا تھا ۔ اس فلم میں ان کی اداکاری سبھی کو پسند آئی تھی ۔ سہانا خان کی تصویریں اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں اور لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔
    First published: