ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ میں ہوئی شاہ رخ خان کی انٹری، اس کردار میں بالی ووڈ کے ’بادشاہ’

عامر خان (Aamir Khan) کی فلم ’لال سنگھ چڈھا (Laal Singh Chaddha)’ سے جڑی ایک اور خبر سامنے آرہی ہے۔ خبر ہے کہ اس فلم میں بالی ووڈ کے ’بادشاہ’ شاہ رخ خان بھی نظر آنے والے ہیں۔

  • Share this:
عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ میں ہوئی شاہ رخ خان کی انٹری، اس کردار میں بالی ووڈ کے ’بادشاہ’
عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ میں ہوئی شاہ رخ خان کی انٹری، اس کردار میں بالی ووڈ کے ’بادشاہ’

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) ان دنوں اپنی موسٹ وانٹیڈ فلم ’لال سنگھ چڈھا (Laal Singh Chaddha)’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نظر آئیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ ابھی دہلی میں چل رہی ہے۔ وہیں، اس فلم سے جڑی ایک اور خبر سانے آرہی ہے۔ خبر ہے کہ اس فلم میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) بھی نظر آنے والے ہیں۔


کیمیو رول نبھاتے نظر آئے شاہ رخ خان


ممبئی مرر میں شائع ایک خبر کے مطابق، شاہ رخ خان ’لال سنگھ چڈھا’ میں کیمیو رول نبھاتے نظر آنے والے ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ ک لئے دہلی بھی پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان کی اس فلم کے ویزوول افیکٹس شاہ رخ خان کی کمپنی سنبھال رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف 2018 کے بعد شاہ رخ خان یشراج فلمس کے بینر تلے بننے والی فلم ’پٹھان (Pathan)’ میں نظر آنے والے ہی۔ اس میں ان کے ساتھ دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) اور جان ابراہم (John Abraham) بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ فلم میں جان مضبوط ولین کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ وہ 60 دنوں میں اپنی شوٹنگ پوری کرلیں گے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ہیں۔ وہ اسے ایک زبردست ایکشن تھریلر فلم بنانا چاہتے ہیں۔




آدتیہ چوپڑا نے اس فلم کے لئے بڑا بجٹ تیار کرلیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے مہنگی ایکشن فلم ہوگی۔ آدتیہ چوپڑا کو اپنی فلموں میں بڑے پیمارے پر پیسہ لگانے کے لئے جانا جاتا ہے۔ آدتیہ چوپڑا فلم ’پٹھان’ میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں چاہتے ہیں، اس لئے انہوں نے اس فلم کے لئے تقریباً 200 کروڑ روپئے کا بجٹ تیار کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 03:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading