ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کیا آپ جانتے ہیں صرف بیرون ملک میں ہی نہیں چاند پر بھی ہے شاہ رخ کی زمین

صرف بیرون ملک میں ہی نہیں چاند پر بھی اپنی زمین کا مالک ہے یہ بالی ووڈ اداکار

  • Share this:
کیا آپ جانتے ہیں صرف بیرون ملک میں ہی نہیں چاند پر بھی ہے شاہ رخ کی زمین
اداکار شاہ رخ خان

آج آپ کو بالی ووڈ کے اس اداکار کے بارے میں بتاتے ہیں جس کی مداح ہر سالگرہ کے موقع پر چاند پر زمین خرید کر تحفہ میں دیتی ہے۔ ویسے یہ اداکار اور کوئی نہیں بلکہ ہر دل عزیز شاہ رخ خان ہیں، جی ہاں بالکل صحیح پڑھا آپ نے۔ صرف بیرون ملک میں ہی نہیں چاند پر بھی اپنی زمین کے مالک ہیں شاہ رخ۔

آپ کو بتا دیں کہ ایک آسٹریلین خاتون فین شاہ رخ کی سالگرہ پر ہر سال ان کے لئے چاند پر زمین خرید  کر انہیں تحفہ میں دیتی ہیں۔ اور وہ ایسا کئی سالوں سے کرتی ہوئی آرہی ہیں۔ اس پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا سے انہیں اس قدر  پیار مل رہا ہے اور اپنی اس خاص آسٹریلین فین کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ میں ان سے ملا بھی ہوں اور وہ مجھ سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔


کبھی وہ مجھے کلرفل یعنی رنگ برنگے میل کرتی ہیں جس کی ہر لائن مختلف رنگ کی ہوتی ہے۔ کبھی پہلی لائن لال اور دوسری لائن نیلی اور اسی طرح پورا میل ہوتا ہے۔


رنبیر-عالیہ کے ریلیشن شپ پر بہن ریدیما نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات
First published: Nov 05, 2018 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading