شاہ رخ خان کا اپ کمنگ فلموں کو لیکر بڑا انکشاف، جانئے کیا کچھ کہا؟
بالی ووڈ کے کنگ خان نے جمعرات کو سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلموں 'پٹھان'، 'جوان' اور 'ڈنکی' سے متعلق کئی خاص اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کے کنگ خان نے جمعرات کو سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلموں 'پٹھان'، 'جوان' اور 'ڈنکی' سے متعلق کئی خاص اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
ممبئی۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ کئی بلاک بسٹرز فلموں کا حصہ رہے ہیں اور ان کا کام خود بولتا ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان نے جمعرات کو سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلموں 'پٹھان'، 'جوان' اور 'ڈنکی' سے متعلق کئی خاص اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
راجکمار ہیرانی کی فلم 'ڈنکی' میں کام کرنے پر شاہ رخ خان سے 'دی ڈیڈ لائن' کے ساتھ بات چیت میں جب پوچھا گیا کہ انہیں 'ڈنکی' کے سیٹ پر کام کرتے ہوئے کیسا لگا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری فلم کا انگریزی میں نام 'ڈونکیDonkey' ہے لیکن ہندوستان کا ایک حصہ جس طرح اس لفظ کا تلفظ کرتا ہے وہ ہے 'ڈنکی'۔ پنجابی اسے ڈنکی کہتے ہیں۔
کیا ہے ڈنکی میں فلم کی تفصیلات کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کنگ خان کا کہنا ہے کہ 'میں آپ کو فلم کے بارے میں کتنا بتاؤں… ہممم… یہ ایک فلم ہے جس کی ہدایتکاری راجو ہیرانی نے کی ہے، جو ہمارے ملک کے سب سے شاندار فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔ یہ ایک شاندار مصنف ابھیجیت جوشی کے ژریعے لکھی گئی ہے۔ یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو فون آنے پر گھر واپس آنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہے۔ ان کی (ہیرانی) فلمیں ہمیشہ کامیڈی اور ملک کے بارے میں بہت زیادہ جذبات کا مرکب ہوتی ہیں۔ اس لیے یہ میرے لیے ایک بڑا سفر ہے اور فلم دنیا بھر کے مختلف خطوں سے گزرتی ہے اور آخر میں ہندوستان واپس آتی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔