اس اداکارہ کو بہن بنانے کے بعد آج تک پچھتا رہے ہیں شارہ رخ خان ! ۔
شاہ رخ خان ۔ فائل فوٹو ۔
رومانس کنگ شاہ رخ خان تقریبا بالی ووڈ کی ہر بڑی اداکارہ کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ مادھوری ، رانی ، دیپیکا ، انوشکا ، کٹرینہ ، کنگ خان جس کے بھی ساتھ آئے ، انہوں نے اسکرین پر جادو کردیا ۔
رومانس کنگ شاہ رخ خان تقریبا بالی ووڈ کی ہر بڑی اداکارہ کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ مادھوری ، رانی ، دیپیکا ، انوشکا ، کٹرینہ ، کنگ خان جس کے بھی ساتھ آئے ، انہوں نے اسکرین پر جادو کردیا ۔ لیکن ایک اداکارہ کے ساتھ جوڑی نہ بن پانے کا ملال کنگ خان کو آج تک ہے ۔ اس بات کا انکشاف شاہ رخ نے لکس گولڈ روز ایوارڈس کے دوران خود کیا ۔
شاہ رخ خان اس ایوارڈ تقریب کو ہوسٹ کر رہے تھے ۔ ایشوریہ نے یہاں ٹائمس لیس بیوٹی ایوارڈ جیتا تھا ۔ اس ایوارڈ کو پانے کے بعد جب ایشوریہ اپنی بات کہہ کر خاموش ہوگئیں تو کنگ خان اسٹیج پر آئے اور انہوں نے کہا کہ ان کی بد قسمتی ہے کہ وہ ایشوریہ کے ساتھ کام نہیں کرسکے ۔
شاہ رخ نے کہا کہ جب انہیں ایشوریہ کے ساتھ پہلی فلم ملی تو اس میں وہ ان کی بہن تھیں ۔ اس کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ایشوریہ شاہ رخ کی بہن جیسی نظر آتی ہیں ۔ اس کے بعد جب دیو داس میں ساتھ کام کیا تو ایشوریہ ان سے دور چلی گئیں اور اس طرح وہ دونوں کبھی بھی ساتھ میں کام نہیں کرسکے ۔ بتادیں کہ ایشوریہ کنگ خان کے ساتھ فلم محبتیں میں بھی کام کرچکی ہیں ، لیکن اس میں بھی ان دونوں کا کوئی خاص ساتھ نہیں تھا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔