உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آرین خان کو ضمانت کے بعد لوٹی شاہ رخ خان کے چہرے پر مسکان ، سامنے آیا 'منت' کا ویڈیو

    آرین خان کو ضمانت کے بعد لوٹی شاہ رخ خان کے چہرے پر مسکان ، سامنے آیا 'منت' کا ویڈیو ۔ تصویر : Viral Bhayani

    آرین خان کو ضمانت کے بعد لوٹی شاہ رخ خان کے چہرے پر مسکان ، سامنے آیا 'منت' کا ویڈیو ۔ تصویر : Viral Bhayani

    آرین کو ضمانت (Aryan Khan Bail) ملتے ہی شاہ رخ خان کے چہرے کی مسکراہٹ لوٹ آئی ہے ۔ ممبئی کے ٹریڈینٹل ہوٹل سے شاہ رخ اور ان کی ٹیم کی ایک تصویر سامنے آئی ہے ، جس کو دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ بیٹے کو ضمانت ملنے کے بعد شاہ رخ خان نے راحت کی سانس لی ہے ۔ وہیں نیوز ایجنسی اے این آئی کی طرف سے ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ہے ، جو شاہ رخ خان کے گھر منت کا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بامبے ہائی کورٹ نے کروز شپ ڈرگس کیس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت دیدی ہے ۔ آرین کو ضمانت ملتے ہی شاہ رخ خان کے چہرے کی مسکراہٹ لوٹ آئی ہے ۔ ممبئی کے ٹریڈینٹل ہوٹل سے شاہ رخ اور ان کی ٹیم کی ایک تصویر سامنے آئی ہے ، جس کو دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ بیٹے کو ضمانت ملنے کے بعد شاہ رخ خان نے راحت کی سانس لی ہے ۔ وہیں نیوز ایجنسی اے این آئی کی طرف سے ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ہے ، جو شاہ رخ خان کے گھر منت کا ہے ۔

      وہیں شاہ رخ کی مینیجر پوجا ددلانی نے بھی اپنی خوشی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعہ سبھی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ساتھ ہی بالی ووڈ کے کئی لیجنڈ ستارے آرین کو لے کر پوسٹ کرکے خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔ جہاں سونو سود نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : وقت جب انصاف کرتا ہے ، تب گواہوں کی ضرورت نہیں ہوگی تو وہیں دوسری طرف بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں بھگوان کا شکریہ ۔


      سونو سود اور ملائیکہ اروڑہ کے علاوہ اداکار آر مادھون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : بھگوان کا شکر ہے ، ایک والد کے طور پر میں بہت راحت محسوس کررہا ہوں ۔ سبھی اچھی اور مثبت چیزیں ہوں ۔

      تصویر : Viral Bhayani
      تصویر : Viral Bhayani


      وہیں آرین خان کی نمائندگی کرنے والے وکیل ستیش مانشندے کی قانونی ٹیم نے کہا کہ آرین خان کو آخر کار بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔ دو اکتوبر کو حراست میں لئے جانے کے پہلے لمحہ سے ہی کوئی قبضہ نہیں ، کوئی ثبوت نہیں ، کوئی کھپت نہیں ، کوئی سازش نہیں! ستیہ میو جیتے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: