உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان تھریلر فلم کو لے کر عاشق ابو کے ساتھ کریں گے کام؟ ڈائریکٹر نے دیا اشارہ

    شاہ رخ خان آخری بار فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔  (Instagram/aashiqabu)

    شاہ رخ خان آخری بار فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ (Instagram/aashiqabu)

    کافی وقت سے یہ بحث تھی کہ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan)، ڈائریکٹر عاشق ابو (Aashiq Abu) کے ساتھ فلم بنائیں گے، لیکن اب تک ان کے ساتھ کام کرنے کو لے کر کوئی اپڈیٹ نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ عاشق خان آخری بار 2018 میں آئی فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ ان کی اگلی فلم ’پٹھان (Pathaan)‘، جس میں جان ابراہم اور دیپیکا پادوکون بھی ہیں، 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔

    • Share this:
      شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے مداح اس ہفتے کی شروعات میں تب حیران رہ گئے، جب انہیں ان کی اپ کمنگ فلم ’پٹھان‘ (Pathan) کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔، لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ ان کا کام ابھی پورا نہیں ہوا ہے، کیونکہ شاہ رخ خان کی ایک اور فلم کا اعلان ہوسکتا ہے۔ ڈائریکٹر عاشق ابو ایک فلم کو لے کرکنگ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

      ڈائریکٹر عاشق ابو نے پنک ولا کو بات چیت کے دوران بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک میٹنگ ختم کی ہے اور اداکار کو جو پریزنٹ کیا گیا، اس سے وہ خوش تھے۔ انہوں نے کہا، ’دیکھئے، ہم نے ابھی ابھی ان کے (شاہ رخ خان) ساتھ میٹنگ ختم کی ہے۔ ہم نے ایک آئیڈیا شیئر کیا ہے۔ وہ اس سے خوش تھے۔

      شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں عاشق ابو

      وہ مزید کہتے ہیں، ’لیکن، آپ جانتے ہیں کہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ چونکہ وبا ابھی بھی ہے، ان کے اور ہمارے شیڈول کی وجہ سے اس میں وقت لگنے والا ہے۔ عاشق ابو نے اسے پروجیکٹ کے بارے میں زیادہ انکشاف نہیں کیا ہے، جس پر وہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی طرح کی تھریلر ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      UP Election: بی جے پی ایم ریتا بہوگنا جوشی کے بیٹے مینک نے جوائن کی سماجوادی پارٹی

      عاشق ابو کی پہلے بھی ہوچکی ہے شاہ رخ خان سے ملاقات

      عاشق ابو نے 2019 میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے گھر منت میں ملاقات کی تھی اور سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی تھی۔ اس وقت، ایک ذرائع نے انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام کو بتایا تھا، ’ڈائریکٹر عاشق ابو نے آج منت میں شاہ رخ خان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ایک فلم دستخط کی…‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Women's World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان ہوں گے آمنے سامنے

      شاہ رخ خان آخری بار فلم ‘زیرو‘ میں آئے تھے نظر

      شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں آئی فلم ‘زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ ان کی آئندہ فلم ’پٹھان‘، جس میں جان ابراہم اور دیپیکا پادوکون بھی ہیں، 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: