ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سائنا نہوال کا کردار ادا کریں گی شردھا کپور، کہا۔ اب تک کی سب سے مشکل فلم

اس فلم میں شردھا، سائنا نہوال کے انداز میں بیڈمنٹن کھیلتی نظر آئیں گی۔ شردھا کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی زندگی کی اب تک کی سب سے مشکل فلم ہونے والی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 18, 2018 04:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سائنا نہوال کا کردار ادا کریں گی شردھا کپور، کہا۔ اب تک کی سب سے مشکل فلم
اس فلم میں شردھا، سائنا نہوال کے انداز میں بیڈمنٹن کھیلتی نظر آئیں گی۔ شردھا کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی زندگی کی اب تک کی سب سے مشکل فلم ہونے والی ہے۔

اداکارہ شردھا کپور پردہ سیمیں پر بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا کردار ادا کریں گی۔ شردھا، سائنا نہوال کی زندگی پر بن رہی فلم میں کام کررہی ہیں۔ اس فلم میں شردھا ،سائنا نہوال کے انداز میں بیڈمنٹن کھیلتی نظر آئیں گی۔ شردھا کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی زندگی کی اب تک کی سب سے مشکل فلم ہونے والی ہے۔ شردھا نے کہا فلم سائنا کےلئے انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال سے زیادہ کی ٹریننگ لی ہے۔ اس کے بعد بھی انہیں ایسا محسوس نہیں ہورہا ہے کہ وہ اس کھیل کو سیکھ چکی ہیں۔

شردھا نے کہا کہ بیڈمنٹن بہت ہی مشکل کھیل ہے۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کے بارے میں کہا کہ یہ فلم ہندوستان کےمتعدد مسائل میں سے ایک گاؤں میں بجلی جانے پر ہونے والی پریشانیوں پر ایک طنزہے۔ اس فلم میں شردھا اتراکھنڈ کی کماؤنی زبان میں بات کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ جسے سیکھنا بھی ان کے لئے ایک ٹیڑھی کھیر رہا ہے۔فلم بتی گل میٹر چالو کی ہدایت مسٹر نارائن سنگھ نے کی ہے۔اس فلم میں شردھا کےعلاوہ شاہد کپور اور یامی گوتم بھی اہم کردار میں ہوں گی۔فلم 21ستمبر کو ریلیز ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں : بھول جائیں گے مونا لیسا اور بھابھی جی کی ادائیں ، بگ باس کے گھر میں ہوگا ان حسیناؤں کا جلوہ


ان دنوں بیڈمنٹن سیکھ رہی ہیں شردھا کپور، کہا پیار و محبت کے لئے نہیں ہے وقت
First published: Sep 18, 2018 02:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading