ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے کیا انکشاف ، کب کریں گی سیکس سین اور نیوڈ سین ، بتائی یہ خاص وجہ

شرمن نے کہا کہ جہاں تک ابھی کی بات ہے تو میں اسکرین پر کوئی سیکس سین یا نیوڈ سین نہیں کرپاؤں گی ۔ مجھے ویسا سین کرنے کیلئے بہت زیادہ باڈی کنفیڈینس چاہئے ہوگا ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے کیا انکشاف ، کب کریں گی سیکس سین اور نیوڈ سین ، بتائی یہ خاص وجہ
شرمن نے کہا کہ جہاں تک ابھی کی بات ہے تو میں اسکرین پر کوئی سیکس سین یا نیوڈ سین نہیں کرپاؤں گی ۔ مجھے ویسا سین کرنے کیلئے بہت زیادہ باڈی کنفیڈینس چاہئے ہوگا ۔

میزان جعفری کے ساتھ فلم ملال سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شرمن سہگل نے نیوڈ سین کو لے کر اپنی رائے ظاہر کی ۔ ایک انٹرویو کے دوران جب شرمن سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے پردہ پر کام کرنے کے دوران خود کیلئے کچھ بندشیں طے کی ہیں تو جواب میں شرمن نے کہا کہ ایک اداکارہ کے طور پر مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور اس کیلئے میں خود کو کبھی نہیں روکوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ابھی کی بات ہے تو میں اسکرین پر کوئی سیکس سین یا نیوڈ سین نہیں کرپاؤں گی ۔ مجھے ویسا سین کرنے کیلئے بہت زیادہ باڈی کنفیڈینس چاہئے ہوگا ، مجھے لگتا ہے کہ آپ لڑکا ہوں یا لڑکی ، آپ اسکرین پر اچھے نہیں نظر آتے ہیں اگر آپ کنفیڈنٹ نہیں ہیں یا جو سین آپ کر رہے ہیں ، اس کو کرتے ہوئے آپ خود مطمئن نہیں ہیں ۔

بتادیں کہ شرمن فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں ۔ وہ اس سے پہلے بھنسالی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی کام کرچکی ہیں ۔ شرمن اور میزان دوست ہیں ۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ شرمن کی وجہ سے ہی میزان کو ان کی پہلی فلم ملی ہے ۔


دراصل باجی راؤ مستانی کے دوران شرمن اپنے مامو بھنسالی کو اسسٹ کررہی تھیں ۔ ایک دن ڈریس ٹرائی کرنے کیلئے جب رنویر دستیاب نہیں تھے ، تو شرمن نے میزان کو بلایا ۔ بھنسالی میزان کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور دیکھتے ہی کہنے لگے کہ میں تمہیں لانچ کروں گا اور اس طرح میزان کو ملال فلم مل گئی ۔

First published: Jan 19, 2020 12:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading