உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شلپا شیٹی کو لگاتار کھری کھوٹی سنا رہی ہیں شرلن چوپڑا ، پڑھئے اب تک کے ان کے بیان

    شلپا شیٹی کو لگاتار کھری کھوٹی سنا رہی ہیں شرلن چوپڑا ، پڑھئے اب تک کے ان کے بیان ۔ فائل فوٹو ۔

    شلپا شیٹی کو لگاتار کھری کھوٹی سنا رہی ہیں شرلن چوپڑا ، پڑھئے اب تک کے ان کے بیان ۔ فائل فوٹو ۔

    شرلن چوپڑا (Sherlyn Chopra) نے کئی ویڈیوز کے ذریعہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کو بھی نشانہ بنایا ۔ انہوں نے یہ بھی بات کی کہ ان سے کیسے راج کی ویب سائٹ پر ایڈلٹ مواد کیلئے کہا گیا تھا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ راج کندرا نے ان کا استحصال کیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور کاروباری راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش مواد بنانے اور شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ایڈلٹ کنٹینٹ بناکر آن لائن پبلش کرتے ہیں ۔ شلپا شیٹی کے گھر سمیت کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے تھے ۔ بعد میں اس معاملہ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے کام میں اتنی مصروف رہتی تھیں کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کرتے تھے ۔

      ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ چھاپوں اور بیانات ریکارڈ کرنے کے دوران شلپا شیٹی رو پڑی تھیں ، لیکن شلپا اور راج کے علاوہ بھی اس معاملہ کو لے کر کئی لوگوں کے نام سامنے آئے ، جس میں شرلن چوپڑا کا نام بھی شامل ہے ۔ انہوں نے اس معاملہ پر کئی مرتبہ بیان دیا ہے ۔

      شرلن چوپڑا نے اس معاملہ میں اپنا بیان بھی درج کرایا ہے ۔ وہ اس معاملہ کے بعد مسلسل سرخیوں میں رہی ہیں ۔ بعد میں انہوں نے کئی ویڈیوز کے ذریعہ شلپا شیٹی کو بھی نشانہ بنایا ۔ انہوں نے یہ بھی بات کی کہ ان سے کیسے راج کی ویب سائٹ پر ایڈلٹ مواد کیلئے کہا گیا تھا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ راج کندرا نے ان کا استحصال کیا تھا ۔

      کئی ویڈیوز میں انہوں نے شلپا شیٹی کو بھی نشانہ بنایا ۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ویڈیوز دکھانے جا رہے ہیں ، جس میں انہوں نے شلپا شیٹی کے خلاف جم کر بولا ہے۔ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا : ہائے شلپا دیدی! میری آپ سے درخواست ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کے ساتھ کچھ ہمدردی کا اظہار کریں ، کوئی بھی اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے سے چھوٹا نہیں ہوتا ۔


      اس کے بعد حال ہی میں شرلن چوپڑا نے ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے شلپا شیٹی پر 'ایڑا بن کر پیڑا کھانے' کا الزام بھی لگایا ہے ۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ کئی میڈیا رپورٹس میں خبریں آرہی ہیں کہ انہیں اپنے شوہر کے ان کاموں کے بارے میں جانکاری نہیں تھی ، انہیں اپنے شوہر کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کے ذرائع کی جانکاری نہیں  ہے ، اسے ایڑا بن کر پیڑا کھانا کہتے ہیں ۔


      فی الحال راج کندرا پولیس کی حراست میں ہیں اور ممبئی پولیس نے ان کے خلاف 1500 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: