உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راکھی ساونت کے بیان پر بھڑکیں اداکارہ شرلن چوپڑا ، کہا : 'شکر مان اس اسکینڈل میں نہیں پھنسی لڑکی'

    راکھی ساونت کے بیان پر بھڑکیں اداکارہ شرلن چوپڑا ، کہا : 'شکر مان اس اسکینڈل میں نہیں پھنسی لڑکی'۔ تصویر : Instagram/sherlynchopra.sherni/rakhisawant2511

    راکھی ساونت کے بیان پر بھڑکیں اداکارہ شرلن چوپڑا ، کہا : 'شکر مان اس اسکینڈل میں نہیں پھنسی لڑکی'۔ تصویر : Instagram/sherlynchopra.sherni/rakhisawant2511

    راج کندرا (Raj Kundra) پورنوگرافی کیس میں جانچ کے دائرہ میں آنے والی خواتین کے بارے میں راکھی(Rakhi Sawant) نے کہا تھا کہ آپ جیسا بیچوگے ، ویسا ہی آفر ملے گا ۔ شرلن چوپڑا (Sherlyn chopra) اس بیان سے کافی ناراض نظر آئیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پورنوگرافی کیس میں جانچ کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پر قانون کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ جمعہ کو ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کیس کے سلسلہ میں اداکارہ شرلن چوپڑا سے طویل پوچھ گچھ کی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم برانچ 8 گھنٹوں تک ان کا بیان ریکارڈ کرتی رہی تھی ۔ شرلن نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کی ۔ اس دوران انہوں نے راکھی ساونت کی بیان بازی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔

      پورنوگرافی کیس میں جانچ کے دائرہ میں آنے والی خواتین کے بارے میں راکھی نے کہا تھا کہ آپ جیسا بیچوگے ، ویسا ہی آفر ملے گا ۔ شرلن چوپڑا اس بیان سے کافی ناراض نظر آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ راکھی کو اس معاملہ پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق شرلن نے کہا کہ راکھی آپ ایک اچھی ڈانسر ، کامیڈین اور آرٹسٹ ہیں ، لیکن اس معاملہ پر کوئی تبصرہ نہ کریں ، کیونکہ آپ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

      اداکارہ شرلن چوپڑا نے مزید کہا کہ اگر ہے تو آگے آئیں اور بولیں اور اگر نہیں ہے تو پھر بے بس لڑکیوں کے بارے میں یہ مت کہو کہ وہ پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹی باتیں کرتی ہیں ۔ ان کے بیانات کو مسترد نہ کریں ۔ بتادیں کہ راکھی ساونت مسلسل اس معاملہ پر اپنی رائے ظاہر کرتی رہی ہیں۔ وہ کھل کر راج کندرا کی حمایت کرتی نظر آئی ہیں ۔

      ادکارہ شرلن چوپڑا نے راکھی کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ جانئے کہ وہ کہاں سے آکر کیمرے کے سامنے بولنے لگتی ہیں، راج کندرا نے مجھے کیوں نہیں بلایا ، شکر مان کے تجھے نہیں بلایا ، ورنہ اس اسکینڈل میں پھنس جاتی بے وقوف لڑکی ۔ شرلن چوپڑا نے انکشاف کیا کہ پورن ویڈیو بنانے کیلئے راج کندرا نے انہیں گمراہ کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: