ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Shocking! عامر خان کو جب سوربھ گنگولی کے گارڈس نے ان کے گھر سے دیا تھا نکال ، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ

عامر خان (Aamir Khan) سال 2009 میں اپنی فلم 3 ایڈیئٹس (3 Idiots) کی تشہیر کیلئے کولکاتہ پہنچے تھے ۔ اداکار نے جب سوربھ گنگولی (Sourav Ganguly) سے ملنے کی کوشش کی تب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔

  • Share this:
Shocking! عامر خان کو جب سوربھ گنگولی کے گارڈس نے ان کے گھر سے دیا تھا نکال ، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ
Shocking! عامر خان کو جب سوربھ گنگولی کے گارڈس نے ان کے گھر سے دیا تھا نکال ۔ تصویر : YouTube/puccaiidiot

نئی دہلی : عامر خان کو بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ اداکار کی ملک بھر میں کافی زیادہ فین فالوئنگ ہے ۔ اتنا مقبول ہونے کے باوجود سوربھ گنگولی کے گارڈس نے عامر خان کو کرکٹر کے گھر میں داخل ہونے نہیں دیا تھا ۔ یہ 2009 کی بات ہے جب عامر خان کولکاتہ میں اپنی فلم 3 ایڈیئٹس کی تشہیر کررہے تھے ۔ انہوں نے اس وقت کرکٹر کے گھر جانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ٹویسٹ یہ تھا کہ انہوں نے خود کو گنگولی کے فین کے طور پر دکھایا ۔


سوربھ گنگولی کے فین کے طور پر جب سپراسٹار نے ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو معاملہ بگڑ گیا ۔ دراصل عامر خان ایک فین کے طور پر کرکٹر کے ساتھ تصویر کلک کروانا چاہتے تھے ۔ اداکار نے گھر میں داخل ہونے کیلئے کافی مشقت کی ، مگر گارڈس نے انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا ۔ بعد میں جب سوربھ گنگولی کو پتہ چلا کہ عامر ان سے ملنے کیلئے آئے ہیں تو انہوں نے اداکار کو ان  کی اہلیہ کرن راو کے ساتھ اپنے گھر پر عشائیہ کیلئے مدعو کیا ۔ عامر پہلے ویڈیو میں فین کے طور پر گنگولی کے گھر میں داخل ہونے کی ہوشش کرتے نظر آتے ہیں جبکہ دوسرے ویڈیو میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ان کے گھر پر ڈنر کرتے نظر آرہے ہیں ۔






بتادیں کہ حال ہی میں عامر اور کرن نے اپنی 15 سال پرانی شادی کو ختم کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا تھا ۔ جوڑے نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی اپنے بیٹے آزاد راو خان کی پرورش ایک ساتھ کریں گے ۔

وہیں اگر کام کی بات کریں تو عامر فی الحال اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، جہاں وہ 3 ایڈیئٹس اور تلاش کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئیں گے ۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گنپ کی آفیشیلی ہندی ری میک ہے ۔ اصل فلم میں ٹام ہینکس نے لیڈ رول ادا کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2021 09:38 PM IST