ممبئی: شعلے جیسی تاریخی کلٹ کلاسک فلم کےڈائریکٹررمیش سپی کی اگلی فلم 'شملا مرچی' کا ٹریلرریلیزہوگیا ہے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہےکہ شعلے، شان اورساگرجیسی فلموں میں اپنی ہدایت کاری کا جلوہ دکھا چکے رمیش سپی 25 سالوں کے بعد پھرسےکوئی فلم لےکرآرہے ہیں اورٹریلرمیں ہیما مالنی پھرسےاپنی بسنتی والےاندازمیں دکھائی دے رہی ہیں۔ لیکن 71 سال کی ہوچکیں ہیما مالنی کےکردارکوراجکمارراؤ کےکردارسے پیارہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ ہیما مالنی کی بیٹی کا کردارنبھا رہیں رکول پریت سنگھ بھی اسی لڑکےسے پیارکرتی ہیں۔
فلم 'شملا مرچی' کا 2:31 منٹ کا ٹریلرلوگوں کی تفریح کرنےمیں کامیاب ہے۔ اس کی وجہ راجکمارراؤ یا رکول پریت سنگھ سے زیادہ ہیما مالنی ہیں۔ سالوں بعد شعلےکی بسنتی بالکل اسی اندازمیں لوٹی ہیں۔ دراصل یہ ایک سنگل مدرکی کہانی ہے۔ اس سنگل مدرکا کردارہیما مالنی نبھا رہی ہیں۔ وہ کافی اداس رہتی تھیں، لیکن ایک دن اس کی بیٹی نےاسےخوش رہنے کےلئےکہا۔ تبھی ایک دن انہیں ایک لڑکےکا لولیٹر(پیارکا خط) ملا۔ یہ لولیٹران کی بیٹی کے لئےتھا، لیکن اس پرنام نہ ہونےکےسبب، ہیما مالنی نےاسے خود کےلئےسمجھ لیا۔

شملا مرچی کا پوسٹر
اس کے بعد شروع ہوئی راجکمارراؤاورہیما مالنی کی پیارکی کہانی۔ اس لوٹرینگل میں بات یہاں تک پہنچ جاتی ہےکہ جب راجکمارراؤ کی فیملی ان کےگھرشادی کا آفر(پیغام) لے کر جاتی ہے توہیما مالنی پوری طرح سےتیارہوکربیٹھ جاتی ہیں اورشرماتے ہوئےاپنی شادی کی با ت کرتی ہیں۔ ان سب سےان کی بیٹی کا کردارنبھا رہی رکول پریت سنگھ کافی پریشان ہو جاتی ہیں۔ وہ کسی طرح اس سےابھرنےکا سوچتی ہیں۔ حالانکہ وہ اس سےابھرپاتی ہیں کہ نہیں، یہ جاننےکےلئےآپ کوفلم دیکھنی ہوگی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔