ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور نے اچانک چھوڑی سائنا نہوال کی بایو پک فلم، اس اداکارہ نے لی ان کی جگہ

خبریں تھیں کہ شردھا کپور یہ رول کریں گی اور یہاں تک فلم کا پہلا لک بھی جاری کیا گیا تھا جس میں شردھا کپور نظر آئی تھیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ شردھا سائنا کا کردار ادا نہیں کریں گی۔

  • Share this:

بالی ووڈ میں ان دنوں بایوپک فلموں پر کچھ زیادہ ہی زور دیا جارہا ہے۔ اسی فہرست سائنا نہوال کے نام پر ایک اور فلم جڑ گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ پر کافی وقت سے غور و خوض کیا جارہا ہے۔

پہلے ایسی خبریں تھیں کہ شردھا کپور یہ رول کریں گی اور یہاں تک فلم کا پہلا لک بھی جاری کیا گیا تھا جس میں شردھا کپور نظر آرہی تھیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ شردھا سائنا کا کردار ادا نہیں کریں گی۔ اور اب ان کی جگہ  پرینیتی چوہڑا اس فلم کو کریں گی۔

بتایا جارہا ہے کہ شردھا نے باقی فلموں میں مصروفیت کی وجہ سے اس فلم میں کام کرنے سے منع کردیا ہے۔ ان کے پرینیتی اس رول کو کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہیں فلم میں بھی کاسٹ کرلیاگیا ہے۔ فی الحال اس رول کے لئے ان کی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ جس کے بعد شوٹنگ شروع ہوجائےگی۔

فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے بتایا،’’ہم سائنا کی شوٹنگ کو سال 2019 کے آخر تک ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ فلم کو 2020 کے شروع میں ہی ریلیز کیا جاسکے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پرینیتی اس فلم میں کام کرنے کےلئے تیار ہوئیں۔سائنا نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ان کی زندگی کو دنیا کے سامنے لانے کےلئے ہم بےحد پرجوش ہیں۔‘‘
First published: Mar 16, 2019 07:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading