ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سائنا نہوال کی بایوپک کا پہلا لک آیا سامنے، ہو بہو کاپی لگ رہی ہیں شردھا کپور

کچھ روز قبل ہی اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوئی ایسے میں آج اس فلم کا پہلا لک بھی سامنے آگیا ہے۔

  • Share this:
سائنا نہوال کی  بایوپک کا پہلا لک آیا سامنے، ہو بہو کاپی لگ رہی ہیں شردھا کپور
کچھ روز قبل ہی اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوئی ایسے میں آج اس فلم کا پہلا لک بھی سامنے آگیا ہے۔

بالی ووڈ میں ان دنوں بایوپک کا دور جاری ہے۔ جہاں ہر اسٹار کسی نے کسی کی بایوپک کر چکا ہے، یا کرنے کی تیاری میں ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور بھی بہت جلد مشہور بیٹ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی بایوپک میں نظر آئیں گی۔ کچھ روز قبل ہی اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوئی ایسے میں آج اس فلم کا پہلا لک بھی سامنے آگیا ہے۔ دیکھئے شردھا کپور کا پہلا لک۔

آپ کو بتا دیں کہ اس فلم کے لئے شردھا کپور نے بیٹ منٹن کی ٹریننگ لی ہے۔ انہوں نے اپنے کردار کو لےکر بات کرتے ہوئے کہا تھا ’’ میں نے اب تک بیٹ منٹن کی 40 کلاس کی ہیں۔ جس کے بعد مجھے پتہ چلا کہ یہ ایک مشکل کھیل ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’لیکن میں اسے بہت انجوائے کررہی ہوں۔ ساتھ ہی سائنا کی زندگی بھی بہت خوبصورت رہی ہے۔ جس وجہ سے اسے جینے میں مجھے بہت مزہ آنے والا ہے۔


saina nehwal biopic

First published: Sep 29, 2018 01:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading