اپنا ضلع منتخب کریں۔

    والدین کی شادی سے 2 سال پہلے ہی اس اداکارہ کی ہوئی تھی پیدائش، کرکٹر کے ساتھ تھی افیئر کی خبریں

    سالگرہ مبارک: 28 جنوری 1986 کو پیدا ہوئی شروتی آج اپنی 33ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    سالگرہ مبارک: 28 جنوری 1986 کو پیدا ہوئی شروتی آج اپنی 33ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    سالگرہ مبارک: 28 جنوری 1986 کو پیدا ہوئی شروتی آج اپنی 33ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    • Share this:
      ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار کمل ہاسن اور اداکارہ ساریکا کی بیٹی شروتی ہاسن ہندی  کے علاوہ تمل اور تیلگو فلموں میں سرگرم ہیں۔ کم ہی لوگوں کو پتہ ہے کہ شروتی ایک اچھی گلوکارہ بھی ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں سال 2009 میں فلم لک سے ڈیبیو کیا، حالاںکہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو پائی۔ 28 جنوری 1986 کو پیدا ہوئی شروتی آج اپنی 33ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
      بالی ووفلموں کی بات کریں تو انہوں نے دل تو بچہ ہے جی، رمیا وستاویا، ویلکم بیک اور گبر جیسی فلموں میں اداکاری کی۔ شروتی ہاسن کے والدین جہاں فلموں میں بہت ہٹ رہے وہیں وہ کچھ خاص کمال نہیں کر پائیں۔ ساوتھ فلم انڈسٹری میں ان کی کئی فلمیں رہیں جو سپرہٹ تھیں۔ انہوں نے وارنم آریم (2008)، پرتھوی(2010) سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔
      شروتی ہاسن کے والد کمل ہاسن کے افیئر کے قصہ خوب چرچا میں رہے۔ کمل ہاسن اور ساریکا دونوں لیو ان رلیشن شپ میں تھے۔ اسی بیچ ساریکا حاملہ ہو گئی اور بیٹی شروتی ہاسن کو جنم دیا۔ بیٹی کے جنم کے دو سال بعد ساریکا نے سال 1988 میں کمل ہاسن سے شادی کی۔
      شروتی کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو وہ اٹالیئن اداکار مائکل کورسول کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ مائکل لندن میں رہتے ہیں۔ شروتی جلد ہی ان سے شادی بھی کر سکتی ہیں۔ لیکن اگر بات کریں شروتی کے افیئرس کی تو کرکٹر سریش رینا کے ساتھ بھی ان کا نام جڑ چکا ہے۔ ان تمام  افواہوں کو ہوا تب لگی جب انہیں آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگس کے ایک میچ اسٹیڈیم میں چیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

       
      First published: