یوں تو ہندستان میں دوسرے ممالک سے کئی فنکار قسمت آزمانےآتے ہیں۔ لیکن آج ہم جن کی بات کرنے جارہے ہیں وہ فنکار ایک مرتبہ ہندستان آئے تو یہیں کے ہی ہوگئے۔ خاص بات یہ بھی ہے یہ فنکار پاکستان سےآئے تھے۔ انہوں نے نہ صرف ہندستان میں پہچان بنائی بلکہ یہاں کی شہریت بھی حاصل کی۔
اب وہ دل سے ہندستانی بن چکے ہیں۔ اگر آپ اب تک نہیں سمجھےتوبتادیں کہ ہم بات کر رہے ہیں مشہورومعروف سنگرعدنان سمیع کی۔ عدنان آج اپنا 46 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ ان کا یوم پیدائش یوم آزادی کے خاص موقع پرہوتا ہے۔ ایسے میں اس خاص موقع پرہم آپ کو بتانے جارہے ہیں عدنان کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں۔
بتادیں کہ عدنان سےایک انٹرویو میں سوال پوچھے جانے پر کہ وہ ہندستان میں کیوں بس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ 1999 میں آئے تھے۔ کچھی ہی وقت میں انہیں ہندستان سے پیارہوگیا۔ انہوں نے یہیں بس جانے کی ٹھان لی۔ انہوں نےکہا انہیں ہندستان میں گھر جیسا محسوس ہوتا ہے جبکہ سرحد پارسے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بات کریں ذاتی زندگی کی توعدنان سمیع نے 4 شادیاں کی ہیں۔ ان کی پہلی شادی 1993 میں ہوئی تھی۔ تب 22 سال کےعدنان نے خود سے 9 سال بڑی 31سالہ پاکستانی اداکارہ زیبا باختیار سے شادی کی تھی ۔ زیبا اورعدنان کا ایک بیٹا ازان ہے۔ یہ شادی تین سال بعد ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری شادی دبئی بیسڈ بزنس وومن عرب صباح غلادری سے کی تھی۔ ان کا 2004 میں طلاق ہوگیا لیکن سال 2007 دونوں نے دوبارہ شادی کرلی لیکن یہ شادی 2009 میں پھرسے ٹوٹ گئی۔

وہیں 2010 میں عدنان کی ملاقات رویا فریابی سے ہوئی۔ جن سےعدنان نے چوتھی مرتبہ شادی کی تھی۔ جانکاری کے مطابق رویا ٹیلی کمیونکیشن انجینئرہیں۔ وہ عدنان کی بہت بڑی فین بھی ہیں۔ آج دونوں کی ایک پیاری بیٹی بھی ہے جس کا نام مدینہ سمیع خان ہے۔ عدنان ہندستان میں اپی فیملی کے ساتھ خوشی سے سیٹل ہو چکے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔