ہندوستان کو ریپ میوزک سے تعرف کرانے والے سب سے مشہور گلوکار ہنی سنگھ کی آج سالگرہ ہے۔ آج ہنی 36 سال کے ہو گئے ہیں۔ ہنی کی پیدائش 1983 کو ہوشیار پور میں ہوئی تھی۔ ان کا اصلی نام ہردیش سنگھ ہے۔
دہلی آنے کے بعد انہوں نے ریپ کرنا شروع کیا۔ جب لوگوں نے ہنی سنگھ کا ریپ سنا تو ان کے لاکھوں مداح بن گئے۔ ہنی سنگھ نے دل جیت دوسانجھ کے ساتھ گانا ’لک 28 کڑی دا‘ گایا تھا۔ یہ گانا بھی سپر ہٹ رہا۔ "
ہنی اپنے ہر گانے میں ’یو یو ہنی سنگھ‘ ضرور بولتے ہیں۔ اسلئے ان کے مداح انہیں اس نام سے بھی بلاتےہیں۔ ہنی سنگھ نے بالی ووڈ میں بھی جگہ بنائی۔ انہوں نے شاہ رخ، سیف اور ریتک جیسے سپر اسٹارس کے لئے گانے گائے۔ کچھ ہی سالوں میں ہنی بےحد مشہور ہو گئے۔
اتنی شہرت ملنے کے بعد ہنی سنگھ کی زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب وہ اچانک بالی ووڈ سے غائب ہو گئے۔ ان کے ری ہیب سنٹر میں علاج کرانے کی خبریں آنے لگیں۔ کہا جانے لگا کہ ہنی سنگھ شراب کے ایسے عادی ہو گئے تھے کہ انہیں ری ہیب سنٹر میں داخل کرانا پڑا۔ لیکن ہنی سنگھ نے ان تمام باتوں سے انکار کرتے ہوئے صحیح وجہ بتائی۔
ہنی سنگھ نے کہا، ’’ میں بایاپولر ڈس آرڈر میں مبتلا ہوں۔ یہ سب 18 مہینہ چلا، اس دوران میں نے چار ڈاکٹر بدلے۔ دوائیاں مجھ پر کام نہیں کر رہی تھیں۔ میرے ساتھ عجیب چیزیں ہو رہی تھیں‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔