உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہوٹل سے سامنے آیا Singer KK کی موت سے ٹھیک پہلے کا سی سی ٹی وی فوٹیج، اس حال میں آئے نظر

     ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ مداحوں کے ہجوم میں گھرے ہوئے تھے۔ ان کی ٹیم انہیں مقام سے واپس لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ویڈیو میں کے کے کے اظہار کو دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بہت تھکے ہوئے تھے۔

    ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ مداحوں کے ہجوم میں گھرے ہوئے تھے۔ ان کی ٹیم انہیں مقام سے واپس لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ویڈیو میں کے کے کے اظہار کو دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بہت تھکے ہوئے تھے۔

    ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ مداحوں کے ہجوم میں گھرے ہوئے تھے۔ ان کی ٹیم انہیں مقام سے واپس لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ویڈیو میں کے کے کے اظہار کو دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بہت تھکے ہوئے تھے۔

    • Share this:
      Singer Krishnakumar Kunnath Passes Away: مقبول گلوکار کے کے کے اچانک انتقال سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ KK کا منگل کی رات کولکاتہ میں ایک کانسرٹ میں لائیو پرفارمنس کے بعد مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہوگیا۔ کے کے سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔ گلوکار کے آخری میوزک پروگرام کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اب گلوکار کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ لفٹ میں نظر آ رہے ہیں۔

      یہ ویڈیو گلوکار کو اسپتال لے جانے سے پہلے لفٹ کیمرے نے قید کر لیا تھا۔ ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کے کے بہت تھکے ہوئے تھے اور ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ اسی دوران ایک اور ویڈیو میں کے کے کو اسٹیج سے واپس آنے کے بعد ہوٹل کے کوریڈور میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

      کانسرٹ کے دوران بار۔بار پسینہ پوچھ رہے تھے KK، سنگر کو ہو رہی تھی گھبراہٹ؟


      گلوکار نے آڈیٹوریم کے اندر گرمی کی شکایت کی تھی۔
      اس سے قبل کے کے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ مداحوں کے ہجوم میں گھرے ہوئے تھے۔ ان کی ٹیم انہیں مقام سے واپس لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ویڈیو میں کے کے کے اظہار کو دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بہت تھکے ہوئے تھے۔ ایک اور وائرل کلپ میں آنجہانی گلوکار اپنی ٹیم کو آڈیٹوریم کے اندر گرمی اور نمی کے بارے میں بتاتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔

      اسپتال پہنچے مشہور سنگر KK کے سر پر تھے چوٹ کے نشان، کولکاتہ پولیس نے درج کیا معاملہ

      سیکورٹی کے نظام پر بھی اٹھے سوالات
      کولکاتہ کے نذرل منچ آڈیٹوریم کے ایک ملازم نے، جو لائیو کانسرٹ کے دوران موجود تھا، اے این آئی کو بتایا کہ کانسرٹ پر بھیڑ تھی اور باؤنسرز نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے فوم اسپرے کیا۔ اُس نے کہا، ’’بڑی بھیڑ تھی۔ لوگ رکاوٹوں اور دروازوں سے کود رہے تھے۔ تاہم آڈیٹوریم کے اندر کچھ نہیں ہوا۔ KK کی طبیعت ناساز تھی۔ انہوں نے بریک  لیا اور دوبارہ پرفارم کیا۔" ساتھ ہی بی جے پی کے ریاستی ترجمان سمک بھٹاچاریہ نے بھی آڈیٹوریم کے سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں۔

      جیسا کہ کہاوت ہے، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ یہ کہنا ناممکن ہے کہ کب کیا ہو جائے۔ کے کی موت کی خبر نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا۔ کے کے منگل کو ایک کانسرٹ کے لیے کولکاتہ کے وویکانند کالج پہنچے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ تقریب کے دوران کے کے تکلہف میں تھے۔ لیکن کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ تکلیف ان کی جان لے لے گی۔ اب سوشل میڈیا پر ان کی درد بھری ویڈیوز دیکھ کر مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔

      مشہور سنگر KK کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹ، پیش کیا خراج عقیدت




      کنسرٹ کے آغاز میں، کے کے پورے جوش و خروش میں نظر آئے، لیکن آہستہ آہستہ ان کی صحت خراب ہونے لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں وہ بار بار پسینہ پونچھتے نظر آ رہے ہیں۔ انہیں ایک چھوٹے تولیہ سے اپنا چہرہ صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداح اب ویڈیو دیکھنے کے بعد قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ وہ کانسرٹ میں گھبراہٹ کا شکار تھے اور یہ بات کسی کو سمجھ نہیں آئی۔

      اسپتال پہنچے مشہور سنگر KK کے سر پر تھے چوٹ کے نشان، کولکاتہ پولیس نے درج کیا معاملہ


      وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرفارم کرتے ہوئے وہ اچانک بے چین ہو گئے اور پسینے سے بھیگ گئے۔ انہیں جلدی جلدی باہر لیکر جایا گیا۔ دوسرے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اسے پکڑ کر لے جا رہے ہیں اور کے کے کو بے سدھ سے نظر آرہے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: