ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس کی زد میں آئے گلوکار کمار سانو، کنبہ سے ملنے جانے والے تھے لاس اینجلس

کمار سانو اپنے گھر میں احتیاط برتتے ہوئے ہوم کوارنٹین ہو گئے ہیں۔ اس اطلاع کے بعد سے کمار سانو کے مداح ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔

  • Share this:
کورونا وائرس کی زد میں آئے گلوکار کمار سانو، کنبہ سے ملنے جانے والے تھے لاس اینجلس
کورونا وائرس کی زد میں آئے گلوکار کمار سانو

ممبئی۔ بالی ووڈ کے معروف گلوکار کمار سانو (Kumar Sanu) کورونا وائرس (Coronavirus) کی زد میں آ گئے ہیں۔ 90 کی دہائی میں ہٹ گانے دینے والے پلے بیک گلوکار کمار سانو کی کووڈ۔19 (COVID 19) رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ اپنے کنبے سے ملنے لاس اینجلس (Los Angeles) جانے والے تھے، لیکن اب ان کے اس سفر پر بریک لگ گیا ہے۔ کمار سانو اپنے گھر میں احتیاط برتتے ہوئے ہوم کوارنٹین (Home quarantine) ہو گئے ہیں۔ اس اطلاع کے بعد سے کمار سانو کے مداح ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔


دراصل، کمار سانو (Kumar Sanu) کو اس بات کا علم تب ہوا جب انہوں نے امریکہ کا ہوائی سفر کرنے سے پہلے لازمی طور سے کرائے جانے والے کووڈ کی جانچ کرائی۔ اس جانچ میں وہ کورونا مثبت پائے گئے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق، کورونا رپورٹ آنے کے بعد انہوں نے اپنے سفر کو منسوخ کر دیا اور کوارنٹین ہونے کا فیصلہ کیا۔


لاک ڈاون سے وہ اپنے کنبے کو کافی یاد کر رہے تھے۔ تقریبا نو ماہ کے طویل خلا کے بعد انہوں نے لاس اینجلس میں رہ رہے اپنے کنبے سے ملنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20 اکتوبر کو وہ اہلیہ سلونی اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائیں گے، لیکن کورونا رپورٹ آنے کے بعد سب ان کے ٹھیک ہونے تک کے لئے ملتوی ہو گیا۔


کمار سانو کی اہلیہ سلونی نے بتایا کہ اگر وہ تب تک ٹھیک محسوس کرتے ہیں تو وہ 8 نومبر کو امریکہ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 مہینوں سے وہ ہم سے ملنے کے لئے بےچین ہیں۔ سلونی نے بتایا کہ اگر وہ بعد میں سفر کرنے میں نااہل ہوتے ہیں تو ان کا کنبہ ان کے ساتھ سبھی تہواروں کو منانے کے لئے ممبئی آئے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ کمار سانو کی اہلیہ سلونی اور ان کی دونوں بیٹیاں امریکہ کے لاس اینجلس شہر میں رہتی ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 16, 2020 11:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading