پھیپھڑوں میں انفیکشن اور نمونیا کی وجہ سے پانچ دن سے اسپتال میں داخل معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت اب مستحکم ہے اوروہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ جمعہ کے روز لتا منگیشکر کے اہل خانہ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ وہ پیر سے ہی بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہیں ۔
جمعرات کی شب ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ اطلاع دی گئی ،’’لتا دیدی کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ آپ کی فکر، دیکھ بھال اور دعاؤں کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Statement from #LataMangeshkar's team: We are as happy as you are to inform you that with all your prayers and best wishes, Lata didi is doing much better. (file pic) pic.twitter.com/y7Infws0W5
ان کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ، ’’درخواست ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور رد عمل ظاہر نہ کریں، آئیے ہم سب مل کر ان کی لمبی زندگی کے لئے دعا کریں۔
Statement from #LataMangeshkar's team: Lata didi is stable and getting better. Request to please do not heed to needless rumours and react. Let us all collectively pray for her long life instead. (file pic) pic.twitter.com/L3Ca0lavUc
لتا منگیشکر کو نمانیا اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا ، ’’ان کی صحت بہتر ہورہی ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ انہیں نمونیا ہے اور پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے۔ کسی بھی شخص کو اس طرح کی بیماری سے صحت یاب ہونے میں وقت لگتا ہے"۔
واضح رہے کہ ہندستان میں سب سے معزز پلے بیک سنگرس میں سے ایک لتا منگیشکر نے 36 سے زیادہ ہندستانی زبان میں گایا ہے۔ اکیلے ہی ہندی میں انہوں نے 1،000 سے زیادہ گیتوں کیلئے اپنی آواز دی ہے۔ ان کی پیدائش 28 ستمبر 1929 کو ہوئی۔ لتامنگیشکر نے بھارتی فلموں کے لئے ہزاروں گانے گائے، گلوکاری کے شعبے میں اعلیٰ خدمات پر اُنہیں2001 میں بھارت کے سب سے بڑے سول ایوارڈ’ بھارت رتن‘سے بھی نوازا گیا۔ اس سے پہلے انہیں دادا صاحب پھالکے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔