Mika Di Vohti: کروڑوں کی املاک کے مالک میکا سنگھ کررہے ہیں دلہن کی تلاش، جانئے چاہئے کیسی پارٹنر
Mika Di Vohti: کروڑوں کی املاک کے مالک میکا سنگھ کررہے ہیں دلہن کی تلاش، جانئے چاہئے کیسی پارٹنر (Photo Credits: mikasingh/Instagram)
Mika Di Vohti: نام اور شہرت سب کچھ پا چکے میکا سنگھ کو اب ایک ہمسفر کی ضرورت ہے، جس کی وہ ایک شو کے ذریعہ تلاش کر رہے ہیں ۔ شو 'میکا دی ووٹی' کے ذریعہ میکا کے لیے دلہن کی تلاش کی جا رہی ہے۔
نئی دہلی : میکا سنگھ ایک مشہور گلوکار، ریپر ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کو کئی بہترین گانے دئے ہیں ۔ 'موجا ہی موجا'، 'دھنو' جیسے بلاک بسٹر گانے دینے والے میکا کی پیدائش 10 جون 1977 کو درگا پور، مغربی بنگال میں ہوئی۔ گلوکار نے بہت سے سولو ایلبمز ریلیز کئے ہیں اور وہ اکثر رئیلٹی شوز میں شرکت کرتے نظر آتے ہیں۔ میکا سنگھ نے اپنی محنت سے کافی دولت بھی کمائی ہے، اب انہیں ایک عدد بیوی کی تلاش ہے ۔
میکا سنگھ کے بھائی دلیر مہندی ہیں جو ایک معروف گلوکار ہیں۔ ملک کے علاوہ میکا بیرون ممالک میں بھی اسٹیج شو کرتے رہتے ہیں۔ اپنے گانوں کی وجہ سے میکا نے کروڑوں کی دولت کمائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا اپنے ایک گانے کے لیے تقریباً 15 لاکھ روپے چارج کرتے ہیں۔ فلموں میں گانوں کے ساتھ میکا کے ایلبمز بھی ہٹ رہتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق عالیشان گھر اور لگژری گاڑیوں کے شوقین میکا سنگھ کی کل دولت تقریباً 13 ملین ڈالر یعنی تقریباً 96 کروڑ روپے ہے۔
نام اور شہرت سب کچھ پا چکے میکا سنگھ کو اب ایک ہمسفر کی ضرورت ہے، جس کی وہ ایک شو کے ذریعہ تلاش کر رہے ہیں ۔ شو 'میکا دی ووٹی' کے ذریعہ میکا کے لیے دلہن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں گلوکار نے کہا تھا کہ وہ اس شو کے ذریعہ اپنا پیار اور ہمسفر تلاش کرنے جا رہے ہیں۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ جب تک محبت نہیں ہوگی تب تک شادی نہیں ہوگی۔ میں شو کے ختم ہونے تک اپنا پیار تلاش کر لوں گا اور اس کے بعد شادی کروں گا۔ 19 جون سے ٹیلی کاسٹ ہونے والے اس سویمبر شو کے لیے ملک بھر سے تقریباً 70 لڑکیوں کا آڈیشن لیا گیا تھا اور 12 کو فائنل کیا گیا ہے ۔ اب دیکھتے ہیں میکا کی ڈریم گرل کون بنے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔