ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سیٹ پر مشہور سنگر نیہا ککر کے ساتھ مستی میں کی گئی ایسی حرکت، ہو گیا برا حال: سامنے آیا ویڈویو

بالی ووڈ کی مشہور سنگر نیہا ککر ان دنوں سنگنگ ریئلٹی شو انڈین آئیڈل (Indian Idol) میں بطور جج نظر آ رہی ہیں۔ انڈین آئیڈل میں نیہا ککر کو اکثر ہی مستی کرتے دیکھا گیا ہے۔ نیہا کے سیٹ پر مستی کا ایک بھی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ اس درمیان نیہا ککر کا ایک ویڈیو (Neha Kakkar Viral Video) سامنے آیا ہے جو خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔

  • Share this:
سیٹ پر مشہور سنگر نیہا ککر کے ساتھ مستی میں کی گئی ایسی حرکت، ہو گیا برا حال: سامنے آیا ویڈویو
سنگر نیہا ککر

بالی ووڈ کی مشہور سنگر نیہا ککر ان دنوں سنگنگ ریئلٹی شو انڈین آئیڈل (Indian Idol) میں بطور جج نظر آ رہی ہیں۔ انڈین آئیڈل میں نیہا ککر کو اکثر ہی مستی کرتے دیکھا گیا ہے۔ نیہا کے سیٹ پر مستی کا ایک بھی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ اس درمیان نیہا ککر کا ایک ویڈیو (Neha Kakkar Viral Video) سامنے آیا ہے جو خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اس ویڈیو میں نیہا کو گولگپے کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نیہا گول گپوں کو دیکھ کر بیحد پرجوش ہو جاتی ہیں۔ وہ ہمیش ریشمیا اور وشا ڈادلانی سے بھی گول گپے کھانے کیلئے پوچتی ہیں لیکن وہ منع کر دیتے ہیں۔


اس کے بعد نیہا ککر خود ہی گول گپے کھانے لگتی ہیں لیکن حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ نیہا گول گپے کھاتے ہی اسے تھوک دیتی ہیں۔ یہ نہیں گول گپے کھانے کے بعد وہ عجیب و غریب منھ بھی بنانا شروع کر دیتی ہیں۔ نیہا ککر کا یہ ویڈیو ان کے ایک فین پیج سے شیئر کیا گیا ہے۔ دراصل نیہا کیلئے یہ گول گپے ہمیش رشیمیا لیکر آئے تھے۔ نیہا گول گپوں کو دیکھ کر خوش ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مین تو گول گپے کھاؤں گی۔


؎




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Neha Kakkar Fan (@neheart_selfiequeen4)





نیہا ککر جیسے ہی گول گپے کھاتی ہیں انہیں کڑواہٹ محسوس ہوتی ہے اور وہ گول گپا تھوک دیتی ہیں۔ اس پر ہمیش ریشمیا اور وشال زور۔زور سے ہنسنے لگتے ہیں۔ ہمیش کہتے ہیں کہ انہوں نے فٹنیس کے حساب سے یہ گول گپا بنایا تھا۔ وہیں وشال کہتے ہیں کہ اس میں کریلے اور نیم کا پانی ملایا گیا ہے۔ نیہا کی حالت دیکھ کر نہ تو وشان اور نہ ہی ہمیش دونوں اپنی ہنسی نہیں روک پاتے اور زور سے قہقہوں کے ساتھ ہنسنے لگ جاتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 12, 2020 03:52 PM IST