اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مشہور گلوکار شان پر آسام میں ہوئی پتھر بازی، اسٹیج پر گا دیا تھا یہ گانا

    گلوکار شان

    گلوکار شان

    گوہاٹی کی ایک تقریب میں شان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسا اسلئے ہوا کیوں کہ شان کے گانا گاتے ہی وہاں کے حاضرین غصہ میں آ گئے اور تھربازی اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

    • Share this:
      میٹھی آواز اور اپنی پیاری سی مسکراہٹ  کے لئے مشہور بالی ووڈ کے گلوکار شان ایک کنسرٹ کے لئے آسام پہنچے تھے۔ گوہاٹی کی ایک تقریب میں شان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسا اسلئے ہوا کیوں کہ ان کے گانا گاتے ہی وہاں کے حاضرین غصہ میں آ گئے اور تھربازی اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ اس غصہ کی وجہ تھی شان کا بنگالی زبان میں گانا۔
      جیسے ہی شان نے گانا شروع کیا لوگ چلانے لگے کہ’ یہ آسام ہے بنگال نہیں‘ اور ان آوازوں کے ساتھ وہاں ہنگامہ ہو گیا۔ اس شو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں شان لوگوں سے گزارش کرتے نظر آرہے ہیں کہ اسے سیاست سے نہ جوڑیں۔ کبھی کسی فنکار کے ساتھ ایسا نہ کریں۔
      ناگالینڈ پوسٹ ڈاٹ کام میں شائع خبر کے مطابق ہنگامہ بڑھتے دیکھ شان بیک اسٹیج چلے گئے۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ وہ بخار ہونے کے باوجود پرفارم کرنے آئے۔ لیکن کسی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ شان نے اسٹیج چھوڑا تو آرگنائزر انہیں سمجھانے لگے۔ اس کے بعد شان دوبارہ اسٹیج پر لوٹ آئے۔
      First published: