ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس : ایک ماہ سے اٹلی میں پھنسی یہ بالی ووڈ سنگر ، کہا : ایمبولنس کی آواز ڈراتی ہے

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون کی وجہ سے سنگر شویتا پنڈت ایک مہینے سے اپنے روم میں ہی ہیں اور وہ باہر نہیں نکلی ہیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : ایک ماہ سے اٹلی میں پھنسی یہ بالی ووڈ سنگر ، کہا : ایمبولنس کی آواز ڈراتی ہے
کورونا وائرس : ایک ماہ سے اٹلی میں پھنسی یہ بالی ووڈ سنگر ، کہا : ایمبولنس کی آواز ڈراتی ہے

بالی ووڈ کے سینکڑوں سپر ہٹ گانے دینے والی سنگر شویتا پنڈت کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کی وجہ سے ایک ماہ سے اٹلی میں پھنسی ہوئی ہیں ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے سنگر ایک مہینے سے اپنے روم میں ہی ہیں اور تب سے وہ باہر نہیں نکلی ہیں  ۔ شویتا پنڈت نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے اٹلی میں گزشتہ ایک مہینے کے اپنے تجربہ کو بیان کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کو کافی یاد کررہی ہیں اور کافی گھبرا گئی ہیں ۔


سنگر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہندوستان میں 21 دنوں کے لاک ڈاون کی حمایت بھی کی ہے ۔ ویڈیو میں شویتا کہتی نظر آرہی ہیں کہ نمسکار دوستو ، آپ سبھی کو دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے بارے میں معلوم ہی ہوگا ۔ یہاں تک کہ ہندوستان میں بھی 21 دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا ہے ، جس سے میں بہت خوش ہوں ، لیکن میں آپ کو آنکھوں دیکھی ایک بات بتانا چاہتی ہوں کہ کورونا وائرس نے سب سے زیادہ جہاں تباہی مچائی ہے اور سب سے زیادہ جانیں لی ہے ، میں اسی ملک میں ہوں ۔ اٹلی میں ۔




 




View this post on Instagram




 

#staysafe #stayhome #prayforitaly #italylockdown #indialockdown #jantacurfew


A post shared by SP ✨ (@shwetapandit7) on





شویتا مزید کہتی ہیں کہ میں گزشتہ ایک ماہ سے اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلی ہوں ، جب ہمیں پتہ چلا کہ ایک ایسی بیماری یہاں پھیل چکی ہے ، جس کا ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ کب ہوا ۔ جب تک مریض ڈاکٹر کے پاس پہنچتا ہے ، اس کو پتہ چلتا ہے کہ اس کو آئی سی یو کی ضرورت ہے ۔ یہاں اب تک آٹھ ہزار سے زیادہ جانیں جاچکی ہیں ، میں جب صبح اٹھتی ہوں تو صرف ایمبولینس کی آوازیں آتی ہیں ۔ مجھے ہندوستان سے کئی کالس بھی موصول ہوئی ہیں ، جنہوں نے مجھ سے میری کیفیت کے بارے میں پوچھا ، ان سبھی کا شکریہ ۔ میں محفوظ ہوں ، میں یہاں اپنے شوہر کے ساتھ ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا : لیکن مجھے اپنے والدین اور بھائی بہنوں کی بہت یاد آتی ہے ، میں ہندوستان آنا چاہتی تھی ، لیکن نہیں آئی ۔ کیوںکہ میں یہ نہیں چاہتی کہ یہ بیماری مجھے پکڑے یا مجھ سے کسی اور تک پہنچ جائے ۔ یہ مجھے کسی نے نہیں بولا ، بلکہ میں نے خود یہ فیصلہ کیا ہے ۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ سبھی محفوظ رہیں ۔ کنبہ کے ساتھ رہئے اور دوستوں سے بھی فون یا ویڈیو کال پر ہی بات کیجئے ، جے ہند ۔
First published: Mar 25, 2020 05:05 PM IST