உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کٹرینہ کیف اور اس اداکار کی دیوالی پارٹی میں بڑھیں نزدیکیاں: انٹرنیٹ پرویڈیو ہوا وائرل

    کٹرینہ کیف اور وکی کوشل

    کٹرینہ کیف اور وکی کوشل

    • Share this:
      بالی ووڈ میں کسی نہ کسی ایکٹرس کے افیئر اور بریک اپ کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ لیکن ان دنوں جو خبر ہے وہ کافی چونکانے والی ہے۔  دراصل ان دنوں کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی نزدیکیوں کو لیکر افواہیں اڑ رہی ہیں۔ حالانکہ حقیقت کیا ہے؟ اس بارے میں کسی کو خبر نہیں ہے۔ ان دونوں سے جڑی یہ خبریں تب تیز ہوگئی ہیں جب سوشل میڈیا پر ایک دیوالی پارٹی ویڈیو وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں وکی کوشل اور کٹرینہ  کیف نظر آرہے ہیں۔
      katrina  vicky  2
      دراصل میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ ایسا کہ یہ دونوں ہی ایک کامن سلیبرٹیز کی دیوالی پارٹی میں گئے تھے جہاں یہ دونوں کافی وقت ایک۔دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔

      katrina-kaif-vicky-kaushal-2

      وہیں جب پارٹی سے باہر نکلے تب بھی یہ دونوں ساتھ ہی نظر آئے لیکن جیسے ہی بات میڈیا کے سامنے جانے کی آئی کٹرینہ کیف پیچھے رک گئیں۔ دونوں میڈیا کے سامنے ایک ساتھ نہیں نکلے۔ اب لوگ اس بات سے کنفیوز ہیں کہ اگر یہ دونوں صرف دوست ہی ہیں تو ایک ساتھ  میڈیا کے سامنے نکلنے میں ایسے جھجھک کیوں رہے ہیں؟ دونوں بعد میں الگ۔الگ کار میں بیٹھ کر پارٹی سے نکل گئے۔ کٹرینہ اور وکی کا یہ ویڈیو اور تصویریں مانو منگلانی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔







      View this post on Instagram


      #happydiwali #ManavManglani


      A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) on Oct 27, 2019 at 12:54pm PDT





      بہر حال ہم ایسی خبروں کو صرف افواہ ہی مانیں گے۔ بتادیں کہ گزرے دنوں وکی کوشل اور ہرلین سیٹھی کے ڈیٹنگ اور پھر بریک اپ کی خبریں آئی تھیں۔ جس کے بعد اچانک ہی کٹرینہ۔وکی کا نام جوڑا جانے لگا۔ حالانکہ ابھی تک ان دونوں کو ساتھ اسپاٹ کئے جانے کے علاوہ اور کوئی خبر نہیں آئی ہے۔
      First published: