உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کو جلد گرفتار کرسکتی ہے این سی بی، ذرائع نے کہا کافی ’مضبوط‘ ہے کیس

    بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کو جلد گرفتار کرسکتی ہے این سی بی، ذرائع نے کہا کافی ’مضبوط‘ ہے کیس

    بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کو جلد گرفتار کرسکتی ہے این سی بی، ذرائع نے کہا کافی ’مضبوط‘ ہے کیس

    اعلیٰ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کے فون کی شروعاتی اسکیننگ میں ایسے میسیج ملے ہیں، جو دکھاتے ہیں کہ وہ مستقل طور پر ڈرگس (Drugs) کا استعمال کیا کرتے تھے اور ڈرگس منگوایا کرتے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ ان کے خلاف معاملہ کافی ’مضبوط‘ ہے اور مرکزی ایجنسی افسران پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی ٹیم بالی ووڈ کے اسٹار کے بیٹے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ نیوز 18 کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، ان کو این سی بی کی ٹیم کسی بھی وقت گرفتار کرسکتی ہے۔ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بتایا کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار کے بیٹے سے بیورو کے جنوب ممبئی واقع آفس میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق، ان کے موبائل چیٹ سے این سی بی کی ٹیم کو کئی اہم اطلاع ہاتھ لگی ہے۔ ایسے میں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

      اعلیٰ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کے فون کی شروعاتی اسکیننگ میں ایسے میسیج ملے ہیں، جو دکھاتے ہیں کہ وہ مستقل طور پر ڈرگس کا استعمال کیا کرتے تھے اور ڈرگس منگوایا کرتے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ ان کے خلاف معاملہ کافی ’مضبوط‘ ہے اور مرکزی ایجنسی افسران پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ ان کی گرفتاری کبھی بھی ہوسکتی ہے۔

      ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے سات دیگر لوگوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے گرفتار ہونے کا امکان ہے۔ ممبئی کے ساحل پر ایک کروز پر مبینہ طور پر ریو پارٹی میں چھاپہ ماری کے سلسلے میں 8 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

      واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ممبئی سے گوا جا رہی ایک کروز پر چھاپہ مار کر این سی بی کی ٹیم نے ڈرگس پارٹی کرتے ہوئے ایک معروف بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے سمیت  12 لوگوں کو حرست میں لیا تھا۔ ان لوگوں کے پاس سے کوکین، ایل ایس ڈی، ہشیش اور ایم ڈی جیسی دوائیں برآمد کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ دہلی کے ڈرگس پیڈلر نے کوکین کی سپلائی کی تھی جبکہ ایل ایس ڈی آن لائن خریدا گیا تھا۔ کروز پر دیگر ہستیاں بھی تھیں، لیکن ان کے پاس سے کوئی ڈرگس برآمد نہیں کیا گیا۔ انہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: