ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا ممبئی کی مصروف روڈ پر بلیٹ چلا کر ہوئیں ٹرول، ویڈیو وائرل

سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha) نے ممبئی (Mumbai) کی سڑکوں پر بائیک چلائی ہے۔ وہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor)کے ریڈیو شو کےسیٹ پر بائیک سے پہنچی تھیں۔

  • Share this:
سوناکشی سنہا ممبئی کی مصروف روڈ پر بلیٹ چلا کر ہوئیں ٹرول، ویڈیو وائرل
سوناکشی نے اس سیریز کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا، "نئی شروعات، ایمیزون کے ساتھ ہماری نئی سیریز شروع کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں۔ اس extremely talented ٹیم  کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر جوش ہوں۔ "

سوناکشی سنہا حال ہی میں ممبئی واقع کرینہ کپور کے ریڈیو شو 'واٹ ویمن وانٹ' کے سیٹ پرپہنچیں، لیکن اس سیٹ پر ان کے پہنچنےکا طریقہ کافی خاص تھا۔ وہ رائل ان فیلڈکو خود چلاکر وہاں تک پہنچی تھیں۔ ان کے اس بائک چلانےکے اندازکا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہا ہے۔ حالانکہ اس کےلئے انہیں کچھ لوگوں کی ٹرولنگ کا شکار بھی ہونا پڑا۔ سوناکشی سنہاکا بلیٹ چلانے والا ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔


کرینہ کپورکے ریڈیو شو 'واٹ ویمن وانٹ' کے سیٹ پر سوناکشی سنہا نےبائیک چلا کرپہنچ کر سب کی توجہ اپنی طرف مرکوزکی۔ اس دوران سامنے آئے ان کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ رائل ان فیلڈ ممبئی کی مصروف سڑک پرچلا رہی ہیں۔ انہیں اس دوران سڑک پر فوٹو گرافرس نےگھیرا ہوا ہے۔





اس کے علاوہ ویڈیو میں یہ بھی نظر آرہا ہےکہ سوناکشی سنہا بائیک چلا رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ایک باڈی گارڈ بھی پیدل سڑک پرچل رہا ہے۔ یہ باڈی گارڈ دیگرگاڑیوں کو سوناکشی سنہا کی بائیک سے دور رکھتا ہے۔

ممبی کی مصروف روڈ پربائیک چلانے والی سوناکشی سنہا کے مداح ان کے اس اندازکو پسندکر رہے ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پرسوناکشی سنہا کو 'دبنگ گرل'، 'بلیٹ رانی' جیسے نام دے ڈالے۔ کچھ نے تو سوناکشی سنہا کو ان کا 'قابل مثال' تک کہا ہے۔

سواکشی سنہا کے ساتھ باڈی گارڈ بھی سڑک پر چلتا رہا۔ تصویر: وائرل بھیانی
سونا کشی سنہا کے ساتھ باڈی گارڈ بھی سڑک پرچلتا رہا۔ تصویر: ویرل بھیانی


لیکن ان سب الگ سوناکشی سنہا کو سوشل میڈیا پرٹرولنگ کا شکار بھی ہونا پڑا۔ سوناکشی سنہاکو جہاں ان کے بھروسےکےلئے لوگوں کی واہ واہی ملی تو کچھ لوگوں نے ان کے اس کام کرنےکے طریقےکی تنقید کی تھی۔

سوناکشی سنہا کو سڑک پر فوٹو گرافرس نے گھیر لیا تھا۔ تصویر: ویرل بھیایانی
سوناکشی سنہا کو سڑک پر فوٹو گرافرس نےگھیرلیا تھا۔ تصویر: ویرل بھیایانی


ایک صارف نے انسٹاگرام پرلکھا، 'آپ کی بائیک رائیڈنگ اسکل آپ کی اداکاری سے کہیں زیادہ اچھی ہے'۔

انسٹا گرام پر لوگوں نے کیا سوناکشی کو ٹرول۔ تصویر: انسٹا گرام
انسٹا گرام پر لوگوں نے کیا سوناکشی کو ٹرول۔ تصویر: انسٹا گرام


ایک صارف نےلکھا، 'کیا یہ مذاق ہے'۔ وہیں ایک دیگر صارف نےلکھا، 'پیدل چل رہے باڈی گارڈ کے ساتھ سڑک پر بائیک چلانا کیسا مذاق ہے۔ وہیں ایک صارف نےلکھا، 'کیا وہ اس کے بارے میں جانتی ہیں کہ انہوں نے سڑک پرکتنی افراتفری مچائی ہے'۔
First published: Jan 31, 2020 10:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading