کینسر کا پتہ چلنے پر رات بھر روتی رہی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، ہوگیا تھا کچھ ایسا حال ، بتائی درد بھری کہانی
بالی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے
کینسر سے جنگ جیت کر گھر لوٹیں بالی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے نے حال ہی میں اس رات کے بارے میں بتایا جب انہیں اپنی اس سنگین بیماری کے بارے میں پتہ چلا تھا ۔
کینسر سے جنگ جیت کر گھر لوٹیں بالی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے نے حال ہی میں اس رات کے بارے میں بتایا جب انہیں اپنی اس سنگین بیماری کے بارے میں پتہ چلا تھا ۔ سونالی کلرس انفنیٹی ٹی وی شو بی بی ایف ود ووگ پر پہنچی تھیں ۔ یہاں انہوں نے بتایا کہ جس دن انہیں اپنی بیماری کے بارے میں پتہ چلا تھا وہ رات بھی روتی رہیں ۔ سونالی نے کہا کہ اس وقت ایسا لگا جیسا کہ آپ کو کسی تیز رفتار ٹرین نے دھکا دیدیا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پوری رات میں نے اس سچ کا اعتراف کرلیا ۔ جب صبح ہوئی تو میں نے فیصلہ کیا کہ آج کے بعد رونا پیٹنا بند ، اب سے صرف خوشی ہوگی ۔ میں نے سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھا تو اس کی تصویر لی اور اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ شیئر کیا اور کہا گرلس سوئچ آن دی سن شائن ۔
A post shared by Colors Infinity (@colorsinfinitytv) on Apr 27, 2019 at 9:59am PDT
سونالی نے مزید بتایا کہ اس مشکل وقت میں ان کی سہیلیوں ، شوہر اور کنبہ نے کافی ساتھ دیا ۔ سونالی نے کہا کہ گولڈی اور میں گزشتہ 16 سالوں سے ساتھ ہیں ۔ جب مجھے میری بیماری کا پتہ چلا تو میں نے جانا کہ میری زندگی میں سب سے اہم وہی ہیں اور مجھے ان کی سب سے زیادہ پروا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گولڈی نے کہا تھا کہ اس دن کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں ۔ آج کے دن کو جیتے ہیں ۔ اسی سے ون ڈے ایٹ ٹائم ہیش ٹیگ آیا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔