بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نیویارک میں تقریباََ 5 پانچ مہینہ تک کینسر کا علاج کروانے کے بعد گھر واپس آگئی ہیں۔ پیر کی رات وہ ممبئی پہنچ گئیں۔ رواں سال جولائی کے پہلے ہفتے میں سونالی نے بتایا تھا کہ وہ ’ہائی گریڈ کینسر‘ سے متاثر ہیں اور اس بیماری کے علاج کے سلسلہ میں نیویارک میں ہیں۔
ممبئی پہنچنے پرسونالی کے شوہر گولڈی بہل نے کہا، ’’ سونالی کی صحت بہتر ہے۔ فی الحال کے لئے ان کا علاج بند ہو گیا تاہم بیماری واپس آ سکتی ہے۔ ایسے میں مسلسل چیک اپ ہوتے رہیں گے۔
وہیں ممبئی واپسی سے قبل انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے سونالی نے کہا تھا، ’’ کہتے ہیں کہ فاصلے دلوں کو قریب لاتے ہیں۔ ایسا ضرور ہوتا ہے۔ اس فاصلے کو کبھی کم نہ سمجھیں جو سبق دیتی ہے۔ اپنے گھر سے دور نیویارک میں میں نے محسوس کیا کہ میں کئی کہانیوں سے روبرو ہو رہی ہوں۔ ہر شخص اپنی کہانی الگ طریقہ سے لکھنا چاہتا ہے۔ ہر شخص اس کے لئے جدوجہد کرتا ہے لیکن کبھی ہار نہیں مانتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب میں وہاں جا رہی ہوں جہاں میرا دل ہے، یعنی میرا گھرہے۔
لاس اینجلس میں ’نیوڈ شادی‘ کریں گی راکھی ساونت، کیلے کے پتے پہن کر لیں گی پھیرے
Mumbai: Sonali Bendre returns from New York where she was undergoing treatment for cancer;husband Goldie Behl says,"Sonali is doing good. She is back for good. She is recovering very well.For now,treatment has ended. But the disease can come back so regular checkups will be done" pic.twitter.com/PPVXW2B2Eh
— ANI (@ANI) December 2, 2018
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔