اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کینسر سے جنگ کے بعد کام پر لوٹیں سونالی بیندرے، شروع کی شوٹنگ

    بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کینسر سےجنگ جیت کر پھر سے کام پر لوٹنے کی تیاری کرلی ہے

    بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کینسر سےجنگ جیت کر پھر سے کام پر لوٹنے کی تیاری کرلی ہے

    بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کینسر سےجنگ جیت کر پھر سے کام پر لوٹنے کی تیاری کرلی ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کینسر سےجنگ جیت کر پھر سے کام پر لوٹنے کی تیاری کررہی ہیں۔ سونالی بیندرے کینسر سے علاج کےلئے کئی مہینے تک امریکہ میں رہیں۔سونالی نے اپنی مثبت توانائی اور جوش کی مدد سے کینسر جیسی جان لیوا بیماری کو شکست دی۔وہ اب پوری طرح ٹھیک ہوکر واپس ہندوستان آگئیں ہیں۔ممکن ہے کہ ان کے مداح جلد ہی انہیں پردے پر بھی دیکھ پائیں۔

      سونالی نے فوٹو شیرنگ سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’’لمبے آرام کے بعد سیٹ پر لوٹ رہی ہوں۔کئی طریقوں اور کئی سطحوں پر آزمائی گئی ہوں ۔ایک عجیب سا احساس ہورہا ہے۔میں کام پر لوٹتے ہوئے بہت فخر محسوس کررہی ہوں۔مجھے نہیں لگتا کہ الفاظ اس احساس کو بیاں کرپائیں گے کہ میں کام پر لوٹتے ہوئے کتنا اچھا محسوس کررہی ہوں۔‘‘
      سونالی نے لکھا،’’کیمرے کو دوبارہ فیس کرنا اور جن تاثرات کی ضرورت ہے انہیں دوبارہ دکھانا قیمتی ہے۔ پچھلے کچھ مہینےسےمیری تمنائیں جیسے مرتی جارہی تھیں۔ایسے جذبات ظاہر کرنا اچھا لگتا ہے جو آپ کے کام کو چاہئے۔یہ ایسا دن ہے جو میری مدد کررہا ہے۔‘‘



      First published: