ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سال 2019 کو الوداع کہتے کہتے شوہر کے ساتھ رومانٹک ہوگئیں سونم کپور، دیکھیں ویڈیو

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوران دنوں اٹلی میں شوہر آنند آہوجہ کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرکے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے۔

  • Share this:
سال 2019 کو الوداع کہتے کہتے شوہر کے ساتھ رومانٹک ہوگئیں سونم کپور، دیکھیں ویڈیو
شوہر کے ساتھ رومانٹک ہوگئیں سونم کپور

نئی دہلی: پوری دنیا اس وقت نئے سال کے جشن میں ڈوبی ہے۔ ہرکوئی 2020 کا استقبال کرنے کوتیارہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوراس وقت اپنے شوہرکے ساتھ اٹلی کے روم گئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے وہاں سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اس میں وہ برفیلے پہاڑ پراپنے شوہرآنند آہوجا کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے۔


سونم کپورنے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا، 'یہ گزشتہ دہائی کافی شانداررہا۔ اس دوران میں نے کئی اچھی فلموں میں کام کیا۔ وہاں مجھے کچھ بہتر لوگ بھی ملے، جو اب پوری زندگی کے دوست بن گئے ہیں۔ میں نے اپنی بہن ریا کپورکے ساتھ تین فلموں میں کام کیا۔ اس دوران یہ سمجھ میں آگیا کہ بہنیں بے حد اچھی پارٹنرہوتی ہیں۔ ہم نے اپنے فیشن کے پیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ویئرارہیسن شروع کیا'۔




 




View this post on Instagram




 

This past decade has been the most brilliant. I’ve acted in some incredible movies where I’ve met some amazing people who’ve become lifelong friends. I’ve made three films with @rheakapoor and realised that sisters make the best partners and can break glass Ceilings together with our films and sartorial choices And taken our passion for fashion and started @wearerheson . I met my soulmate @anandahuja and got married to him and built a home together . But most of all this decade has taught me that life has many paths and the only path that one should take is the one paved with the right intentions. Thank you to my family and friends, thank you to films and fashion. You make me whole. May love lead your way! 🎥 @karanboolani


A post shared by Sonam K Ahuja (@sonamkapoor) on






سونم کپورنےاس کے بعد اپنے شوہرآنند آہوجہ کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا 'اس دوران میں اپنے شوہر(جیون ساتھی) آنند آہوجہ سے ملی۔ ہم نے شادی کی اورساتھ میں گھربسایا، لیکن ان سب سے الگ اس دہائی میں مجھے سب سے زیادہ یہ بات سیکھنے کوملی کہ زندگی کے کئی راستے ہوتے ہیں، لیکن ہمیں ایک وہی راستہ اپنانا چاہئے جو اچھے مقصد کی طرف جاتا ہے'۔ اس کے بعد سونم کپورنے فیملی، دوستوں، فلموں اورفیشن کا شکریہ ادا کیا۔
First published: Dec 31, 2019 11:17 PM IST