ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مہیش بھٹ کے دفاع میں آئیں سونی رازدان اور پوجا بھٹ ، ریا چکرورتی کے ساتھ ہوئی چیٹ پر کہی یہ بات

گزشتہ دنوں ایک نیوز چینل نے ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) اور مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt) کے درمیان ہوئی وہاٹس ایپ چیٹ (Leak Whatsapp Chat) کا اسکرین شاٹ سامنے آنے کی جانکاری دی تھی ۔ اس چیٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا ۔

  • Share this:
مہیش بھٹ کے دفاع میں آئیں سونی رازدان اور پوجا بھٹ ، ریا چکرورتی کے ساتھ ہوئی چیٹ پر کہی یہ بات
مہیش بھٹ کے دفاع میں آئیں سونی رازدان اور پوجا بھٹ ، ریا چکرورتی کے ساتھ ہوئی چیٹ پر کہی یہ بات

بالی ووڈ (Bollywood) اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rauput)  کیس کو لے کر سی بی آئی اور ای ڈی کی جانچ چل رہی ہے ۔ وہیں اس درمیان نیوز چینلس بھی اپنی اپنی طرف سے اس کیس کو لے کر جانچ میں مصروف ہیں ۔ گزشتہ دنوں ایک ایسے ہی نیوز چینل نے ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) اور مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt) کے درمیان ہوئی وہاٹس ایپ چیٹ (Leak Whatsapp Chat) کا اسکرین شاٹ سامنے آنے کی جانکاری دی تھی ۔ اس چیٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا ۔ مہیش بھٹ پر کئی طرح کے سوالات اٹھے ۔ وہیں اب ان سب کے درمیان مہیش بھٹ کے دفاع میں ان کی اہلیہ سونی رازدان (Soni Razdan) اور بیٹی پوجا بھٹ  (Pooja Bhatt)  اتر آئی ہیں ۔


اداکارہ ریا چکرورتی اور مہیش بھٹ کی چیٹ کے لیک ہونے پر مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔ پوجا بھٹ کی بیٹی نے والد کے ساتھ ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا : جن میسیج کو دھماکہ دار انکشاف بتایا جارہا ہے کہ وہی میسیج اسی دن میرے والد نے مجھے اور کئی اور لوگوں کو بھی بھیجے ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹویٹر پر بھی پوسٹ شیئر کئے ہیں ۔ اپنے فیکٹس کو درست کیجئے ۔



وہیں سونی رازدان نے سوشل میڈیا پر مہیش بھٹ کو ٹرول کررہ لوگوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا : ہاں یہ سچ ہے ، یہاں میری چیٹ ہے ۔ ہمیں ایسے میسیج روز ملتے ہیں ۔ کب میڈیا اصلی خبریں دے گی نہ کے من گھڑت اسپن آف ۔


بتادیں کہ انڈیا ٹوڈے نے ریا چکرورتی اور مہیش بھٹ کے درمیان ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا ، جس میں ریا ، مہیش بھٹ کو میسیج میں لکھتی ہیں : عائشہ آگے بڑھ گئی ہے سر ۔ آپ کے ساتھ ہوئی آخری بات چیت نے میری آنکھیں کھول دیں ۔ آپ میرے اینجل ہیں ۔ آپ تب بھی تھے اور اب بھی ہیں ۔ دراصل عائشہ ، مہیش بھٹ کے ڈائریکشن میں بنی فلم جلیبی میں ریا کے کیریکٹر کا نام تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 23, 2020 11:36 AM IST