ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اذان پرپابندی کا معاملہ: گرفتاری کے مطالبے پر سونو نگم نےظاہر کیا ردعمل، کہی یہ بات

سونو نگم (Sonu Nigam) نے معاملے پرخاموشی توڑتے ہوئے اس پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ وقت ان سب باتوں کے لئے نہیں ہے۔

  • Share this:
اذان پرپابندی کا معاملہ: گرفتاری کے مطالبے پر سونو نگم نےظاہر کیا ردعمل، کہی یہ بات
گرفتاری کے مطالبے پر سونو نگم نے ظاہرکیا ردعمل

ممبئی: بالی ووڈ گلوکار سونو نگم (Sonu Nigam) کورونا وائرس کے سبب جاری ہوئےلاک ڈاون (Lockdown) کےحکم کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع انہوں نےخود ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ دی تھی، لیکن گزشتہ کچھ وقت سے وہ ’اذان’ پر کئے گئے اپنے پرانے ٹوئٹس کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ کچھ لوگ دبئی پولیس سے مسلسل ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لوگوں نے سونو نگم کے پرانے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹ دبئی پولیس (Dubai Police) کو ٹیگ کرتے ہوئے سونو نگم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس درمیان، سونو نگم نے بھی اس مسئلے پراپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔




ڈی این اےکو دیئے اپنے ایک انٹرویو میں سونو نگم نے اس معاملے پرخاموشی توڑتے ہوئے اس پرحیرانی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ’یہ وقت ان سب باتوں کےلئےنہیں ہے۔ یہ وقت ہےکہ کورونا وائرس جیسے دشمن سے نمٹنےکا، جو اس وقت ہمارے بیچ ہی ہے۔ اذان والے واقعہ کےبعد میں گزشتہ تین چار سالوں سے ٹوئٹر پرنہیں ہوں۔ اس کی وجہ ہےکہ کسی بھی طرح کے تنازعہ سے دوری بنائے رکھنا۔


واضح رہےکہ سونو نگم گزشتہ کچھ دنوں سے اذان پرکئے اپنے پرانے ٹوئٹس کو لےکرکافی سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹ وائرل ہورہے ہیں، جسے شیئر کرتے ہوئےلوگ دبئی پولیس (Dubai Police) سے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سونو نگم کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے لوگوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اذان کو لےکر غلط ٹوئٹ کئے تھے۔ اب جب وہ دبئی میں ہیں تو دبئی پولیس انہیں گرفتار کرسکتی ہے۔
First published: Apr 26, 2020 07:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading