உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'ساری ابا اماں ، ناک کاٹ دی میں نے' ، غمزدہ اداکارہ سارا علی خان نے ویڈیو شیئر کرکے مانگی معافی

    'ساری ابا اماں ، ناک کاٹ دی میں نے' ، غمزدہ اداکارہ سارا علی خان نے ویڈیو شیئر کرکے مانگی معافی ۔ تصویر : Instagram/saraalikhan95

    بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان (Sara Ali Khan) نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو (Sara Ali Khan Video) شیئر کیا ہے ۔ اداکارہ کے فینس ان کا ویڈیو دیکھنے کے بعد کافی فکرمند ہوگئے ہیں اور ان سے سوالات کررہے ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے کم وقت میں ہی فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت بنالی ہے ۔ وہ اپنے چلبلے انداز کی وجہ سے فینس کے درمیان کافی مشہور ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے فینس کے ساتھ بات چیت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہیں ۔ سارا علی خان اپنی زندگی کی اچھے برے سبھی واقعات کو فینس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ۔ اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ اپنی ناک کی چوٹ کو دکھا رہی ہیں ۔

      سارا علی خان نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو کچھ گھنٹے پہلے ہی شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ لکھتی ہیں : اماں ابا معاف کردو ، ناک کاٹ دی میں نے ۔ وہ مشہور کہاوت 'ناک کٹوانا' کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ناک کی چوٹ کے بارے میں بتا رہی ہیں ۔ ویڈیو میں آپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ سارا کی ناک میں کافی چوٹ آئی ہے ، جس سے خون بہہ رہا ہے ۔ حالانکہ ان کے چہرے کے کسی دوسرے حصے کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)





      سارا علی خان کا یہ ویڈیو دیکھ کر ان کے فینس کافی فکر مند ہوگئے ہیں ۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ انہیں یہ چوٹ کیسے لگی ؟ ایک اداکارہ کیلئے اس کا لک کافی معنی رکھتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ اس چوٹ نے سارا کو کافی ٹینشن دی ہوگی ۔

      بتادیں کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کم وقت میں اپنی ایک شناخت بنائی ہے ۔ سارا نے 2018 میں آئی فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ان کی کیمسٹری کافی پسند کی گئی تھی ۔ وہ جلد ہی آنند ایل رائے کی فلم اترنگی رے میں نظر آئیں گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: