ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب بیچ سڑک پر اس اداکارہ نے اتار دئے تھے کپڑے ، ٹاپ لیس ہو کر گھنٹوں سڑک پر رہی بیٹھی

ملیالم اداکارہ گایتری سریش نے الزام لگایا ہے کہ کئی پروڈیوسر ان سے فلم کے بدلے میں تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

  • Share this:
جب بیچ سڑک پر اس اداکارہ نے اتار دئے تھے کپڑے ، ٹاپ لیس ہو کر گھنٹوں سڑک پر رہی بیٹھی
جب بیچ سڑک پر اس اداکارہ نے اتار دئے تھے کپڑے ، ٹاپ لیس ہو کر گھنٹوں سڑک پر بیٹھی رہی

ان دنوں جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری سے وابستہ خبریں جم کر سرخیاں بٹور رہی ہیں ۔ خواہ وہ وجے دیورکونڈا کی آنے والی فلم ڈئیر کامریڈ میں کسنگ سین کو لے کر جاری تنازع ہو یا مسلسل جنوبی ہندوستان کی اداکاراوں کے ذریعہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پر لگائے جانے والے کاسٹنگ کاوچ کے الزامات ہوں ۔ تازہ معاملہ ملیالم اداکارہ گایتری سریش کا کہا ہے ۔ گایتری سریش نے الزام لگایا ہے کہ کئی پروڈیوسر ان سے فلم کے بدلے میں تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔


اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ جب وہ جد و جہد کررہی تھیں ، تو انہیں کئی پروڈیوسر کے میسیجز آتے تھے ۔ وہ پوچھتے تھے کہ کیا میں راضی ہوں ۔ یہی نہیں مشہور ہونے کے بعد بھی ایک پروڈیوسر نے کمپرمائز کرنے کیلئے کہا تھا ۔ اس الزام کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ساوتھ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ کا معاملہ سرخیوں میں آگیا ہے ۔








View this post on Instagram


Nature is communicating...❤ PC : @sarathyshilpa :)


A post shared by Gayathri R Suresh (@gayathri_r_suresh) on Jul 27, 2019 at 5:01am PDT





قابل ذکر ہے کہ ساوتھ فلم انڈسٹری میں اب تک کاسٹنگ کاوچ کو لے کر سامنے آیا سب سے بڑا معاملہ ایک ادکارہ کا بیچ سڑک پر کپڑے اتار کر بیٹھ جانا ہے ۔ تیلگو اداکارہ شری ریڈی پروڈیوسر پر کاسٹنگ کاوچ کا الزام لگاتے ہوئے بیچ سڑک پر کپڑے اتار کر بیٹھ گئی تھیں۔



حیدرآباد میں فلم چیمبر کے باہر ٹاپ لیس ہوکر انہوں نے اپنی مخالفت درج کرائی تھی ۔ انہوں نے ٹالی وود میں 75 فیصد مقامی فنکاروں کو موقع دئے جانے کی بات کہی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹالی ووڈ میں باہر کے لوگوں کا دبدبہ بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو موقع نہیں مل پارہا ہے ۔ حالانکہ ٹالی ووڈ نے اداکارہ کے ہر الزامات کو خارج کردیا تھا ۔ اداکارہ کے اس طرح سے کپٹرے اتار کر مظاہرہ کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچ کر پولیس نے اداکارہ کو حراست میں لیا تھا ۔
First published: Jul 29, 2019 03:26 PM IST