உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    SSR Death Anniversary: سشانت سنگھ راجپوت ’منت‘ میں کرنا چاہتے تھے یہ کام، شاہ رخ خان نے ایسے پوری کی تھی خواہش

    Sushant Singh Rajaput Death Anniversary: سشانت سنگھ راجپوت نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک دن شاہ رخ خان کے گھر ‘منت‘ کے سامنے بنے کافی ہاوس میں بیٹھے تھے۔ وہاں بیٹھے بیٹھے انہوں نے ‘منت‘ میں جاکر پارٹی کرنے کی خواہش ہوئی تھی۔

    • Share this:
      Sushant Singh Rajaput Death Anniversary: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ایک بار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے ممبئی واقع گھر ’منت‘ میں پارٹی کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ایک دن وہ شاہ رخ خان کے گھر کے پاس ایک کافی شاپ میں بیٹھے تھے اور انہوں نے ان کے گھر میں کئی کاروں کو جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ شاہ رخ خان نے ’منت‘ میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت اس سے بہت انسپائر ہوئے تھے۔ انہوں نے اسی دن عہد کرلیا تھاکہ وہ شاہ رخ خان کی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ حالانکہ بعد میں انہیں شاہ رخ خان کی عید پارٹی میں مدعو کیا گیا، جس سے وہ ’بے حد خوش‘ ہوگئے تھے۔

      سشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی سے اپنے کیریئر کی شروعات کی اور ‘پوتر رشتہ‘ سے مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے ‘کوئی پوچے‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی شروعات کی۔ انہوں نے ‘شدھ دیسی رومانس‘، ’پی کے‘، ’ڈیٹیکٹیو بیوم کیش بخشی‘، ‘ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘، ‘رابطہ‘، ‘کیدار ناتھ‘، ‘سونچریا‘، ڈرائیو‘ اور ’چھچھورے جیسی کئی دیگر فلموں میں کام کیا!

      سشانت سنگھ راجپوت نے سال 2013 میں دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا، ’میرے بڑے ہونے کے دنوں میں، میں نے یش راج کی بہت ساری فلمیں دیکھیں، خاص طور پر شاہ رخ خان کی فلمیں۔ میں ان کی فلموں کا بہت بڑا فین تھا۔ میں کبھی بھی اسٹار اسٹو نہیں تھا، لیکن مجھے یاد ہے ایک بار میں باندرہ میں شاہ رخ خان کے گھر کے پاس ایک کافی شاپ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ شاہ رخ خان نے ایک پارٹی دی تھی اور میں نے ان کے بنگلے میں کئی بڑی کاروں کو انٹری کرتے ہوئے دیکھا‘۔

      سشانت سنگھ راجپوت نے مزید کہا تھا، ‘میں نے خود سے کہا کہ ایک دن میں اندر جاکر ان کے ساتھ پارٹی کروں گا۔ خوش قسمتی، اس سال ان کی ایک عید پارٹی تھی اور مجھے مدعو کیا گیا تھا۔ میں سچ میں اس پارٹی میں جاکر بے حد خوش تھا۔ (مسکان ک ساتھ)‘۔

      واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون، 2020 کو 34 سال کی عمر میں اپنے ممبئی واقع رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔ اس سال ان کی دوسری سالگرہ ہے۔ ان کی آخری فلم ‘دل بے چارہ‘ تھی اور یہ ان کی موت کے تقریباً ایک ماہ بعد ڈرزی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی تھی۔ مکیش چھابڑا نے اس فلم کی ہدایت کاری کی تھی۔ فلم میں سنجنا سانگھی، شاشوت چٹرجی، سواتیکا مکھرجی، سنیت ٹنڈن اور ساحل وید بھی تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: