آئرہ خان کے فین نے بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کو بھیجا میسیج ، کہا : ہاتھ مت لگانا ، پھر کیا ہوا؟ دیکھئے VIDEO
آئرہ خان کے فین نے بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کو بھیجا میسیج ، کہا : ہاتھ مت لگانا ، پھر کیا ہوا؟ دیکھئے VIDEO ۔ تصویر : janhvikapoor/Instagram
عامر خان کی بیٹی آئرہ خان (Aamir Khan daughter Ira Khan) اکثر اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اسٹار کڈ پچھلے کچھ عرصے سے اپنے فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہے ۔
ممبئی : عامر خان کی بیٹی آئرہ خان (Aamir Khan daughter Ira Khan) اکثر اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اسٹار کڈ پچھلے کچھ عرصے سے اپنے فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہے ۔ دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
ایسا لگتا ہے کہ آئرہ خان کے کچھ فینس کو نوپور شیکھر کی ان سے قربت پسند نہیں آرہی ہے ۔ ایسا ہی ایک مداح ہے ، جس نے نوپور کو ڈائریکٹ میسج کرکے آئرہ کو ہاتھ نہ لگانے کیلئے کہا ہے ۔ انسٹاگرام میسیج میں مداح کا کہنا ہے کہ آئرہ میری محبت ہے، مت چھونا۔ نوپور شیکھر نے اس کا کرارا جواب دیتے ہوئے ایک مضحکہ خیز ویڈیو شیئر کیا ہے ۔
ویڈیو میں نوپور کو صوفے پر بیٹھ کر اپنا فون چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے آئرہ کی طرف دیکھا جو صوفے کے پاس کمپیوٹر پر کسی کام میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں ۔ نوپور ان کے پاس جاتے ہیں اور انہیں ایک انگلی سے چھوتے ہیں اور پھر انہیں ایک کس دینے کیلئے واپس لوٹتے ہیں ۔
خیال رہے کہ پرومیس ڈے پر نوپور کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے آئرہ نے لکھا تھا کہ آپ سے وعدہ کرنا اعزاز کی بات ہے ۔ عامر خان کی بیٹی آئرہ خان سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی صحت سے لے کر دیگر سبھی مسائل پر بات کرتی رہتی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔