உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15 کیلئے سلمان خان وصول کررہے ہیں اتنی موٹی رقم ، سن کرہکے بکے رہ گئے لوگ

    Bigg Boss 15 کیلئے سلمان خان وصول کررہے ہیں اتنی موٹی رقم ، سن کرہکے بکے رہ گئے لوگ ۔ تصویر : jayadev786 instagram

    Bigg Boss 15 کیلئے سلمان خان وصول کررہے ہیں اتنی موٹی رقم ، سن کرہکے بکے رہ گئے لوگ ۔ تصویر : jayadev786 instagram

    بگ باس 15 کے میزبان سلمان خان (Salman Khan) کی فیس سے وابستہ بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کو بگ باس 15 کو ہوسٹ کرنے کیلئے 14 ہفتوں کیلئے 350 کروڑ روپے دئے جائیں گے ۔ دبنگ اسٹار کے ذریعہ اتنی موتی رقم لینے کی خبر سن کر سبھی حیران رہ گئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بگ باس او ٹی ٹی کا فنالے آج ہورہا ہے ۔ آج شام سات بجے سے شروع ہونے والے اس فنالے میں پتہ چل جائے گا کہ آخری بگ باس او ٹی ٹی کا فاتح کون ہوگا ۔ اسی درمیان بگ باس 15 کو لے کر بھی کافی شور مچا ہوا ہے ۔ حال ہی میں ایک ایک کرکے شو میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ کے نام سامنے آرہے ہیں ۔ اس درمیان بگ باس 15 کے ہوسٹ سلمان خان کی فیس سے وابستہ بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔

      مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں بگ باس 15 میں سلمان خان کے ذریعہ لی جانے والی فیس کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ دبنگ اسٹارکے ذریعہ اتنی موٹی رقم لینے کی خبر سن کر سبھی حیران رہ گئے ہیں ۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کو بگ باس 15 ہوسٹ کرنے کیلئے 14 ہفتوں کیلئے 350 کروڑ روپے دئے جائیں گے ۔ ایک شو کو ہوسٹ کرنے کیلئے اسٹارس موٹی رقم وصول کرتے ہیں یہ تو پتہ تھا ، لیکن اتنی موٹی رقم کے بارے میں جان کر سبھی حیران ہیں ۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس کو لے کر طرح طرح کے کمنٹس بھی کررہے ہیں ۔

      تصویر : @ViralBhayani instagram


      ایک یوزر نے لکھا : باپ رے ، اتنا پیسہ ۔ ایک دوسرے نے لکھا : اگر لوگوں کو پاس اتنا پیسہ ہے تو وہ اس کو کیوں برباد کررہے ہیں ؟ وہیں کچھ یوزرس اس کو بکواس شو بتاتے ہوئے بھی ٹرول کررہے ہیں ۔

      حال ہی میں بگ باس 15 کا نیا پرومو سامنے آیا ہے ، جس میں سلمان خان بتا رہے ہیں کہ کھلے آسمان اور وشو سندری کے پیڑ کے درمیان آرام دہ چیزوں کے بغیر کنٹیسٹنٹس کی زندگی اس مرتبہ کتنی مشکل ہونے والی ہے ۔ کلرس کی طرف سے ایک پرومو جاری ہوا ہے ، جس میں سلمان خان کہہ رہے ہی : یہاں جاگنے جگانے اور چڑھنے چڑھانے کی تو ہے ، لیکن کہاں ہیں سہولیات سونے کی وشوسندری ، سلمان خان کی بات پر وشو سندری کہتی ہیں کہ ہمارے آغوش کے سائے میں نیند کہاں آئے گی اور اس جنگل کی سرد ہوائیں ہمیشہ ستائیں گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: